اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم اپریل2020ء کو شارٹ کورسز کی مجلس بیرونِ ملک   ذمہ داراسلامی بہن، پاکستان نگران اسلامی بہن اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن (پاکستان سطح)بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تعلیمی اداروں کی طالبات اور ان کی والدہ کو آن لائن شارٹ کورسز کروانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اس اقدام کے لئے لوکل کال کے ذریعے شارٹ کورسز کی ترغیب دلا نے کا سلسلہ بھی ہوا اور ایسے علاقے جہاں نیٹ کی سہولت نہیں ہے وہاں لوکل کال کے ذریعے شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم مارچ 2020ءسے تمام اسلامی بہنوں  بالخصوص جاب ہولڈر ز،شعبہ تعلیم سے منسلک ٹیچنگ و ایڈمن اسٹاف نیز اسٹوڈنٹس کیلئے ون ڈے کورس بنام "واقعہ معراج" کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میںاللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سکھایا گیا ۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ تھا۔

مجلس رابطہ کے زیر اہتمام یہ کورس 124 مقامات پر ہوا جن میں کم و بیش1ہزار962اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یہ کورس 150 مقامات پر ہوا جن میں کم و بیش4ہزار165اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آن لائن کے ذریعے بھی ایک درجہ لگا کر یہ کورس کروایا گیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ یہ کورس مزید 1ہزار743مقامات پر ہواجن میں کم و بیش38ہزار564اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر26ہزار169 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کیں اور16 ہزار74 اسلامی بہنوں نےکتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے کی نیت پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام09مارچ 2020ء سے دو مدارس المدینہ للبنات،تین جامعۃ المدینہ للبنات اور اس کے علاوہ  ایک اور مقام پر حجن اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے والی اسلامی بہنوں کیلئےسات دن پر مشتمل فیضان رفیق الحرمین کورس منعقد کیا گیا۔اس کورس کا دورانیہ تین گھنٹے تھا۔

اس کورس میں"حج و عمرہ کا طریقہ ،فقہ،نماز،وضو،غسل،انفرادی کوشش کا طریقہ ،اذکارِنماز،ویڈیو کلپس کے ذریعے مسائل حج"وغیرہ سکھایا گیا۔ کورس مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 63 رہی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جن میں بہار شریعت سے حج کا بیاں مطالعہ کرنے کی نیت کرنے والیوں کی تعداد53،حج و عمرہ کی مکمل ویب سائٹ دیکھنے کی نیت کرنے والیوں کی تعداد56اورمدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کرنے والیوں کی تعداد9 ہے۔

اپنی زندگی کے شب و روز کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کے جذبے کے تحت قائم، دعوت  اسلامی کی علم دین پھیلانے کے جذبے سے سرشار مجلس شارٹ کورسز کے تحت مارچ2020ء میں گوجرانوالہ زون کے چھ کابینات پر واقعہ معراج کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش4ہزار488 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر2ہزار763 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی جبکہ1ہزار232اسلامی بہنوں نے کتاب "فیضان نماز "کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مارچ 2020ء میں فیصل آباد  ریجن میں مجلس رابطہ کے ذریعے چار مقامات پراورمجلس شعبہ تعلیم کے ذریعے17 اداروں میں جبکہ دیگر309 مقامات پرواقعہ معراج کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 5ہزار538اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر3ہزار463 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی جبکہ1ہزار730اسلامی بہنوں نے کتاب "فیضان نماز "کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کی کاوشوں سے مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مارچ 2020ء میں حیدر آباد میں مجموعی طور پر 463 مقامات پر واقعہ معراج کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 9ہزار237 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔6ہزار849اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی جبکہ 3ہزار409اسلامی بہنوں نے فیضان نماز کتاب کا مطالعہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں ہونے والی school holidays میں پاکستان کے مختلف دارالمدینہ کیمپس( کراچی ، لاہورسبزہزراہ ، تاج باغ، دین گاہ ) کےاسٹاف کے درمیان بذریعہ اسکائپ کورس "رمضان کیسے گزاریں؟"کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش162 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو روزہ ، تراویح ، اعتکاف کے ضروری مسائل نیز لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسے اہم ترین معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں ہونے والی school holidays میں پاکستان کے مختلف دارالمدینہ کیمپسز( راولپنڈی ، فیصل آباد ، گجرات ، سیالکوٹ ، منڈی بہاوالدین،دین گاہ ) کےاسٹاف کے درمیان بذریعہ اسکائپ کورس "فیضان ایمانیات" کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش100 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور صحا بہ کرام علیھم الرضوان اجمعین کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی واقعات سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کھارادر کراچی کے علاقے جامع بلوچ روڈ میں واقع ایک سلائی سینٹر میں”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتما گزشتہ دنوں میں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی اوکاڑہ کابینہ میں 126 مقامات پر ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا جن میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق 1273 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس کے آخر میں اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت اور کتاب فیضان نماز کے مطالعہ کی نیتیں بھی پیش کیں۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! 17 مارچ 2020ءسے 5 اپریل2020ء تک اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز لا رہی ہے تمام اسلامی بہنوں اور بچوں کے لئے شارٹ کورسز کا ایک منفرد سلسلہ۔

بچیوں کے لئے کورسز کی تفصیلات

کورسز کے نام

خصوصیات

دورانیہ/ مدت ِکورس

Basic of Islam Course

عقائد، فقہ ایکٹویٹی

مدت:۔۔۔۔۔7 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔ 1 گھنٹہ 30 منٹ

فیضان غوث اعظم کورس

آسان انداز میں فقہ، شش کلمے، اسمائے حسنیٰ ، ذہنی آزمائش

مدت:۔۔۔۔۔ 8 دن

دورانیہ: 1 گھنٹہ

فیضان حسنین کریمین کورس

دعائیں، فقہ ، سنتیں اور آداب، ایمانیات، سیرت، اخلاقیات

مدت:۔۔۔۔۔19 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔2 گھنٹے

Seerah Course

Seerat-e-Mustafa Miracles

مدت:۔۔۔۔۔ 3 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔2 گھنٹے

Flower of Jannah

آسان انداز میں فقہ،شش کلمے، اسمائے حسنیٰ ، ذہنی آزمائش

مدت :۔۔۔۔۔۔8 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔ 1 گھنٹہ

تمام اسلامی بہنوں کے لئے کورسز کی تفصیلات

کورسز کے نام

خصوصیات

دورانیہ/ مدت ِکورس

”فیضانِ ایمانیات “کورس

عقائد، توحید و رسالت، معاد(محشر، جنت، دوزخ)

مدت: ۔۔۔۔۔7دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔1گھنٹہ

”رمضان کیسے گزاریں “کورس

روزہ، تراویح، اعتکاف کے ضروری مسائل، استقبالِ ماہِ رمضان جیسی اہم ترین معلومات

مدت:۔۔۔۔۔8 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔1 گھنٹہ

”اپنی نماز درست کیجئے “کورس

شرائط و فرائض،نماز، اذکار،نماز کا عملی طریقہ

مدت:۔۔۔۔۔12 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔1 گھنٹہ12 منٹ

”واقعۂ معراج “کورس

سفرِ معراج کے حوالے سے مفید معلومات

مدت:۔۔۔۔۔1 دن

دورانیہ:۔۔۔۔۔1 گھنٹہ

علاقوں میں ہونے والے شارٹ کورسز میں شرکت کے لئے اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ فرمائیے نیز آن لائن کورسز میں بھی ایڈمیشنز جاری ہیں ۔

آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کے لئے اپنی ذمہ دار کے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر یں


17 رجب المرجب 13 مارچ  2020ء بروز جمعۃالمبارک ناظم آباد میں سویرا ویلفیئر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے درمیان ’’واقعۂ معراج ‘‘ کورس کا انعقاد ہوا جس میں 25 شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز“ کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔