اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اور تمام زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شارٹ کورسز کی معاون مفتشات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانےنیز مدرسات و مفتشہ کے ٹیسٹ و تربیت اور تعداد بڑھانے کے حوالے نکات بیان کئے۔