اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 13 جون 2020ءبروز ہفتہ حیدر آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حیدر آباد ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اور تمام زون ذمہ داراسلامی بہن نے شرکت کی۔ شارٹ کورسز کی معاون مفتشات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹیسٹ کے نظام کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔