اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام حیدر آباد نواب شاہ زون کی ٹنڈو آدم کابینہ میں” فیضان سیرت مصطفیٰﷺ کورس“ منعقد کیا گیاجن میں 37 اسلامی بہنیں شرکت فرما رہی ہیں ۔

اس کورس کے 3 درجے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 1 جاری ہے ۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں گجرات کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیالکوٹ زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شارٹ کورسز کرنے،کروانےاور ٹیسٹ کیلئے مدرسات کوتیارکرنےکی ترغیب دلائی۔

اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سےمربوط رہنےکاذہن دیا اور اس کےفوائد بھی بیان کئے نیزکورسز کی تعداد بڑھانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون میں حسن کردار کورس جاری ہے ۔اس کورس میں اخلاقیات،کردار کی درستی ،حقوق و فرائض، باطنی بیماریوں کی معلومات اور ان کا علاج سکھایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل پر بھی راہنمائی کی جا رہی ہے۔ اس کورس میں آٹھ اسلامی بہنیں بذریعہ کال شرکت کررہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد ریجن کی چکوال زون میں” طہارت کورس“ کےتین درجات (Classes) جاری ہیں جن میں 52 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنیں وضو،غسل اور تیم کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جا رہا ہے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء سے پاکستان بھر میں ”طہارت کورس“ کا انعقاد ہو چکا ہے۔یہ کورس پاکستان کے بڑے شہروں کراچی،حیدرآباد،ملتان،فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد میں کروایا جا رہا ہے ۔اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے جبکہ مدت 5 دن ہے۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کووضو ،غسل اور تیم کا طریقہ ، شرعی مسائل ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جا رہا ہے ۔یہ کورس موبائل ،زوم، اور اسکائپ کے ذریعے فی سبیل اللہ کروایا جا رہا ہے۔

علم دین کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس کورس میں ضرور شرکت فرمائیں۔

ib.coursespak@dawateislami.net


مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں میں کانفرنس کال کے ذریعے مفتاح الجنہ  کورس کروایا گیاجس میں نماز کی شرائط، فرائض، واجبات، مکروہ تنزیہی، مکروہ تحریمی اور نماز کے مفسدات سکھائے گئے۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے کورس کروانے پر مجلس کا شکریہ بھی ادا کیا ۔


26جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کی ذمہ دار اور مجلس حج و عمرہ کی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں گورنمنٹ لیول حج ٹرینر، مجلس حج و عمرہ کی ذمہ داران اور معاون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کئی مدنی پھول طے کئے گئے۔ اسی مجلس کے تحت 2 کورس بھی کروائے گئے جس اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 4 کورس سلسلہ جاری وساری ہیں۔ اجلاس میں ان کورسز میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں سے رابطہ رکھنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں اسلام آباد ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے طہارت کورس کے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز مدرسات کی تیاری کروانے اور ٹیسٹ دلوانے پر بھی ترغیبی نکات پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گوجرانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں زون ذمہ دار اور تمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورطہارت کورس کی ترکیب مزید مضبوط بنانے کے لئے مدرسات کے ذہن بنانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام تین دن پر مشتمل تربیتی کورس”مفتشات تیار کیجئے “ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقرری ٹیسٹ برائے شارٹ کورسز معاون مفتشات کے نصاب کی تیاری کے حوالے سے اہم نکات اور شرعی مسائل کے حوالے سے راہنمائی کی گئی۔ اس کورس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کورس کے آخر میں اسلامی بہنوں نے مفتشہ ٹیسٹ دینے کی نیت فرمائی اور ٹیسٹ و تربیتی مراحل میں کامیاب ہونے کی صورت میں روزانہ 2گھنٹے مجلس شارٹ کورسز کے تحت ٹیسٹ لینے اور نیو مدرسات کی تربیت کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت لاہور جنوبی زون میں اسکائپ لنک پر تربیتی اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنون نے شرکت کی۔بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آنے والے طہارت کورس میں اسلامی بہنوں کو آسانی فراہم کرنے ، علم دین کو آسانی سے سمجھنےکے بارے میں گفتگو فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام سیالکوٹ زون میں ”حسن کردار کورس“کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کورس میں 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔