اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام جون 2020ء    لاہور ریجن میں کورس Basics of Islamکا انعقاد کیا گیا۔ کورس کے 2درجے ہوئے جس میں شرکااسلامی بہنوں کی تعداد53رہی۔اس کورس میں 9 سے 12 سال کی بچیوں کو عقائد اور فقہ سکھایا گیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں”فیضان رفیق الحرمین کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تین درجے لگائے گئے جن میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حج و عمرہ کا مکمل طریقہ اور اس سے متعلقہ مسائل کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا۔


شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  حیدر آباد کی لاڑکانہ کابینہ میں طہارت کورس کا اہتمام کیا گیا۔کورس کے 2 درجے مکمل ہوئے جس میں49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے و دیگر اشیاءپاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر اہتمام جون 2020ء حیدرآباد ریجن میں کورس مفتاح الجنہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس کے 8 درجے ہوئے جس میں میں82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط و فرائض،نماز کا عملی طریقہ،نیز نماز کے اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع ملا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پاکستان شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کالاہور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور گلگت اور بلتستان میں ذمہ دار اسلامی بہن کے تقرری کے حوالے سے اہم امور پرمشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون میں”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح پر مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام کراچی ریجن کلفٹن کابینہ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن” سیرت النبیﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور کتاب سیرت النبی ﷺپڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام حیدر آباد نواب شاہ زون کی ٹنڈو آدم کابینہ میں” فیضان سیرت مصطفیٰﷺ کورس“ منعقد کیا گیاجن میں 37 اسلامی بہنیں شرکت فرما رہی ہیں ۔

اس کورس کے 3 درجے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 1 جاری ہے ۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں گجرات کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیالکوٹ زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شارٹ کورسز کرنے،کروانےاور ٹیسٹ کیلئے مدرسات کوتیارکرنےکی ترغیب دلائی۔

اپنی ذمہ دار اسلامی بہن سےمربوط رہنےکاذہن دیا اور اس کےفوائد بھی بیان کئے نیزکورسز کی تعداد بڑھانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون میں حسن کردار کورس جاری ہے ۔اس کورس میں اخلاقیات،کردار کی درستی ،حقوق و فرائض، باطنی بیماریوں کی معلومات اور ان کا علاج سکھایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل پر بھی راہنمائی کی جا رہی ہے۔ اس کورس میں آٹھ اسلامی بہنیں بذریعہ کال شرکت کررہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام اسلام آباد ریجن کی چکوال زون میں” طہارت کورس“ کےتین درجات (Classes) جاری ہیں جن میں 52 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنیں وضو،غسل اور تیم کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جا رہا ہے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء سے پاکستان بھر میں ”طہارت کورس“ کا انعقاد ہو چکا ہے۔یہ کورس پاکستان کے بڑے شہروں کراچی،حیدرآباد،ملتان،فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد میں کروایا جا رہا ہے ۔اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہے جبکہ مدت 5 دن ہے۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کووضو ،غسل اور تیم کا طریقہ ، شرعی مسائل ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جا رہا ہے ۔یہ کورس موبائل ،زوم، اور اسکائپ کے ذریعے فی سبیل اللہ کروایا جا رہا ہے۔

علم دین کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس کورس میں ضرور شرکت فرمائیں۔

ib.coursespak@dawateislami.net