دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 اگست 2020ء   کو ریجن نگران، پاکستان نگران،کراچی ریجن نگران،ادارتی شعبہ ذمہ دار (عالمی سطح) اور مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے جس میں کورس "جنّت و دوزخ کیا ہے؟" کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور اسکے نصاب وغیرہ پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی میں ”تفسیر سورہ ٔ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورہ ٔ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز دیگر امور پر بھی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام جولائی 2020ء پاکستان کے بڑے شہروں( کراچی ،حیدرآباد ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد )میں ”طہارت کورس“ کا سلسلہ ہوا ۔کورس میں وضو ،غسل،نجاستوں کے احکام ،کپڑے پاک کرنے کا طریقہ اور مستعمل پانی کے احکام بیان کئے گئے ۔مقامی مدرسہ کے ذریعے اس کورس کے 335 درجات لگائے گئے جن میں کم و بیش3ہزار312 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اس کورس کے 247 درجات لگائے گئے جن میں کم و بیش 4ہزار45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دیگر شارٹ کورسز میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار164

ہفتہ وار مدنی مذاکرےمیں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار45


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام جولائی 2020ء میں پاکستان کے چھ ریجن (کراچی ،حیدرآباد ،ملتان،فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد )میں 11 مختلف شارٹ کورسز” اپنی نماز درست کیجیئے کورس ،Basics of Islam،فیضان سیرت مصطفیٰﷺ،مفتاح الجنہ ،Nurses workshop اور حسن کردار کورسز“کے 40 آن لائن درجات ہوئے ، جن میں کم و بیش 609 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 9 اگست 2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چار ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے اہداف دیئےاور ڈیٹا انٹری کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں لاہور ریجن کے ہر ہر ذیلی حلقے میں ”سورہ الرحمن مع التفسیر و ترجمہ “کورس کراونے کی تیاری بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 7 اگست 2020ء کو مجلس شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں طہارت کورس کے حوالے سے مشورے دیے گئے اور مسائل پر گفتگو ہوئی نیز آنے والے کورس میں مزید بہتری لانے کیلئے کلام ہوا۔


جولائی 2020ء میں اوورسیز 16  ریجنز (مدنی،یورپین ریجن، ایسٹ افریقہ، نارتھ امریکہ، آسڑیلیا،یوکے، بنگلہ دیش ، سنٹرل افریقہ، انڈونیشیا، فارایسٹ، ایسٹ افریقن،ساؤتھ افریقہ، اجمیر، دہلی،ممبئی، کولکتہ) کے ان ملکوں اور شہروں (عرب شریف، بحرین، قطر، اٹلی، اسپین، فرانس ، آسٹریا ، ناروے ، ہالینڈ،ڈنمارک ، جرمنی ، بوٹسوانا،موزمبیق ، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا، بریڈ فورڈ ،برمنگھم، اسکاٹ لینڈ، مانچسٹر،چٹا گانگ،ڈھاکہ نارتھ، ڈھا کہ ساؤتھ،تنزانیہ، ملائیشیا، چائنہ، ترکی، ساؤتھ افریقہ، لیسوتھو،ناگور ،کولکتہ ، اجمیر ، مرادآباد، جبلپور ، کٹک، دہلی ، کشمیر ، کانپور، بریلی، گورکھپور، اندور ، بنارس ، بروڈا ، نیپال ، حیدرآباد ، ممبئی ، کوٹا ، نینی تال، پونا) میں 11 مختلف شارٹ کورسز” اپنی نماز درست کیجیئے کورس، تربیتِ اولاد کورس، فیضانِ ایمانیات کورس ، بیسکس آف اسلام کورس ،کورس برائے ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، حسنِ کردار کورس ، اسلام کی بنیادی باتیں کورس ، کفن دفن تربیتی کورس، فیضان مدنی کام کورس ، فیضان تجوید و نماز کورس ، طہارت کورس “ کے 110 آن لائن درجات ہوئے ، جن میں کم و بیش 1ہزار549 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن  نے سکھر اور ڈیرہ الٰہ یار زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری ،تقسیم کاری اور اہداف کے حوالے سے گفتگو کی نیز کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلاتے ہوئےآئندہ کیلئے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے مظفرآباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے کلام کیا مزید مدنی مشورے میں تقسیم کاری اور اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور آئندہ کیلئے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے پشاور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

شارٹ کورسز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں تقسیم کاری اور اہداف پر خصوصی کلام کیا مزید کورسز کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور آئندہ کیلئے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں چکوال جہلم زون میں طہارت کورس کے امتحان کا انعقاد کیا گیاجس میں 7 اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کی۔

کامیاب اسلامی بہنوں نے گجر خان میں 3 مقامات پر طہارت کورس کی تدریس کی ذمہ داری ادا کی جن میں 52اسلامی بہنوں شرکت نے کی۔


الحمد للہ عزوجل شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  جولائی 2020ء سیالکوٹ زون میں2 مقامات پر ’’ طہارت کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے و دیگر اشیاءپاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا گیا۔