اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی 2 ڈویژن کا بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داران، علاقہ ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت فرمائی اور شارٹ کورسز کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان بھر میں علاقہ و ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کے لیے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں ایڈمیشنز انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوئے ۔

کورس کی اہمیت یہ ہے کہ اس میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ وضو، غسل اور نمازکے اہم مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔

اسلامی  بہنوں کے شعبے مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 19 سے 24 ستمبر2020 ء تک کراچی، کھارادر کے مختلف علاقوں میں کئی مقامات پر سورہ رحمٰن کورس ہوا جس میں کم و بیش 160 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس کے اختتام(end) پر اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مزید کورسسز کرنے، اکثر اسلامی بہنوں نے صراط الجنان سننے اور پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں نے کورس کی پسندیدگی کا اظہار کیا، کورسز کروانے اورخصوصا نماز کورس کروانے کے مشورے بھی دئیے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو   نارووال شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ دار، علاقہ ذمہ دار اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز باقی ڈویژنز پر تقرری کا ذہن دیا،اسلامی بہنوں کو کورس کے حوالے سے مدنی پھول سمجھانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کورس کروانے کا ہدف دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو  پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کو نکات سمجھائے۔ مزید ڈویژن سطح پر علاقائی دورہ ،مکتبۃ المدینہ اور مدنی حلقہ شعبہ جات کی تقرریاں ہوئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو  علی پور کابینہ میں مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ،ڈویژن اور 8 مدنی کاموں کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔مجلس شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام آن لائن کورس’’تفسیر سورہ رحمن ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ آن لائن 86 درجات میں 636 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں میں سے 567 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کی جبکہ 515 اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی نیت بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ساؤتھ سینٹرل کے علاقے گلشن میں کورس ’’ تفسیر سورہ رحمن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تفسیر سورہ رحمن کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوقرآن پاک پڑھنے کے فضائل بتاتے ہوئے ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کی نیز کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو کورس ’’جنت اور دوزخ‘‘ کے نکات بیان کئے جس میں کورس کے نکات سمجھائے کورسز کروانے کی ترجیحات بتائی گئیں۔ مزید معاون مفتشات کی جاب ڈسکرپشن کے حوالے سے زون ذمہ داراسلامی بہنوں کو آگاہ کیا اور مزید معاون مفتشات کے ٹیسٹ کی تیاری اور تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 13 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نواب شاہ زون کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں کمی کی وجہ پر غور کرتے ہوئے مدرسات کی تیاری ، نیو مدرسہ کی تیار ی اور درس نظامی کی فارغ التحصیل طالبات سے رابطہ پر کلام کیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری پر اہداف لئے ۔

     اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے اہتمام 16 ستمبر 2020 ء کو ممبئی ریجن میں 5 دن پر مشتمل کورس ’’ زندگی پر سکون بنائیے‘‘ کا آن لائن آغاز ہو ا جس میں شرکاء کی تعداد 11 ہے۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نکاح ، طلاق ، عدت ، سوگ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 11 ستمبر 2020 ء کو کراچی گوادر زون کی مدرسات میں کورس ’’جنت کا راستہ‘‘ کے لئے بذریعہ کانفرس کال تربیت کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں سمیت متعدد ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کروانے کے نکات سمجھائے نیز مدرسات کو مزید کورس کروانے کی نیتیں بھی کروائیں جبکہ مزید مدنی کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔