


اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں گوجرانوالہ شارٹ کورسز زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں
کابینہ، ڈویژن اور علاقہ8 مدنی کاموں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
ماہ ِاکتوبر2020ء میں گوجرانوالہ زون میں 80 مقامات پر”جنت کا راستہ کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں سے 16 درجے آن لائن ہوئے۔ ان کورسز میں کثیر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے یہ کورس دلچسپی
کے ساتھ کیا نیز ایسے متفرق کورس کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ ڈویژن سطح پر شارٹ کورس
ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر بھی ہوا۔
لاہور جنوبی
زون شاہ پور کابینہ کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام17
اکتوبر 2020ء کو لاہور جنوبی زون شاہ پور کابینہ کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن سمیت زون مشاورت نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزکابینہ پر شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی
گئی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔
لاہور جنوبی
زون میں تمام
زون مشاورت کے درمیان بذریعہ اسکائپ ”جنت کا راستہ کورس“ کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
لاہور جنوبی زون میں مختلف مقامات پر مختلف شارٹ کورسز کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ گزشتہ دنوں تمام زون مشاورت کو بذریعہ اسکائپ ”جنت کا راستہ کورس“ کروایا گیا۔
نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال
کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ اب یہ کورس ہر
سطح کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کروایا
جائے گا۔
جنوبی زون
سخاوی کابینہ خیبر بلاک اقبال ٹاؤن میں”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام14
اکتوبر 2020ء کو جنوبی زون سخاوی کابینہ خیبر بلاک اقبال ٹاؤن میں”کورس جنت و
دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس
میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔ یہ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نے کروایا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 12
اکتوبر 2020ء کو پاک شارٹ کورسز ذمہ دار نے پاکپتن شارٹ کورسز ذمہ دار کا مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 12
اکتوبر 2020ء کو پاک شارٹ کورسز ذمہ دار نے پاکپتن شارٹ کورسز ذمہ دار کا مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 3 اکتوبر بروز ہفتہ حافظ آباد کی عطاری ڈویژن کا
آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اور حلقہ و علاقہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی، شارٹ کورسز کی
اہمیت پر مدنی پھول دینے کے ساتھ نیو کورس کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے گئے نیز کورس زیادہ سے زیادہ تعداد میں کروانے کا ہدف دیا
گیا۔
پاکستان کی
تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک شارٹ کورسز
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور مفتشہ ٹیسٹ کے مسائل پر
گفتگو کی نیز”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“
سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
مجلس شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن ریجن سطح کا زون ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ
مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 3
اکتوبر 2020 ء کو کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس شارٹ کورسز کی
3 زون ذمہ داران نے شرکت کی۔