کراچی ریجن میں
تقریباً 545 مقامات پر 1 دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا
انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں
تقریباً 545 مقامات پر 1 دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں 5ہزار347 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یہی
کورس کراچی ریجن میں آن لائن 9 مقامات پر
جن میں 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکرا ہٹ
بہت سے مسائل حل کردیتی ہے نیزانہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آ گاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
اس کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اپنے
تاثرات بھی دیئے جبکہ 4ہزار351 اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی نیت کی۔