20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020 ء کو بذریعہ اسکائپ ’’مسکرانے
کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کورس ہوا جس میں کراچی ریجن نگران سمیت ریجن سطح کی دیگر
شعبہ(شب و روز،اصلاحِ اعمال،اورادِ عطاریہ،مجلسِ رابطہ و شعبۂ تعلیم اور دارُالسنّہ)
ذمہ داران نے شرکت کی۔
کورس میں مسکرانے کے دینی،دنیاوی اور طبی فوائد بیان کئے گئے مزید ساتھ ہی تبسم،ضحک،قہقہہ کی تعریف فرق کے ساتھ بتائی گئی
نیز قرآن و حدیث سے مسکرانے کی فضیلت اور مسکرانے کی اچھی بری نیتوں کا ذکر بھی ہوا۔
آخر میں
شرکا نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس
میں شرکت کرکے پتا چلا کہ مسکرانے کے کیا کیا فوائد ہیں بعض دفعہ حالات کی سنگینی
کی وجہ سے یا کار کردگیاں وقت پر نا ملنے کی وجہ سے ہم مسکرانا بھول جاتے ہیں جب
کہ اس عادت کو مشکل وقت میں بھی اپنائے رکھنا چاہئے۔