خوشخبری !!!
دعوت اسلامی
کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 23دسمبر 2020ء
سے نیو کورس ’’اسلامی ہیروز‘‘ کا انعقاد کیا
جا رہا ہے ان
شاءاللہ عزوجل ۔یہ کورس 3 دن پر مشتمل ہو گا ۔کورس کا دورانیہ1 گھنٹہ (یعنی 60 منٹ ) ہو گا ۔اس کورس میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی
کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل
سکے گا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 7دسمبر2020ء بروز پیر شریف
پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن
نے تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا ۔مدنی مشورے میں مفتشہ ٹیسٹ کے
مسائل پر گفتگو ہوئی۔ مدنی مشورے میں 23 دسمبر سے ہونے والے نیو کورس ’’اسلامی ہیروز‘‘ کے مدنی پھول بھی سمجھائے گئے مزید مختلف
کارکردگیوں کا جائزہ ( زون تا ریجن سطح فارمز) پر بھی کلام ہو ا۔
کراچی ریجن میں
تقریباً 545 مقامات پر 1 دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا
انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں
تقریباً 545 مقامات پر 1 دن پر مشتمل کورس بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں 5ہزار347 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یہی
کورس کراچی ریجن میں آن لائن 9 مقامات پر
جن میں 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکرا ہٹ
بہت سے مسائل حل کردیتی ہے نیزانہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آ گاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
اس کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اپنے
تاثرات بھی دیئے جبکہ 4ہزار351 اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کرنے کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن میں جامعۃ المدینہ
کی درجہ ثالثہ کی طالبات کے درمیان ہونے والے 12 دن کا کورس ’’فیضان مدنی کام‘‘ کا
اختتام ہوا جن کا انعقاد 9مقامات پر ہوا جن
میں 15 جامعہ المدینہ کی طالبات نے شرکت کی جن کی تعداد 116 رہی اور ان میں سے40
طالبات مبلغات اور 21طالبات معلمات بنیں نیز 65طالبات نے تنظیمی ذمہ داری لینے، 80 طالبات نے شارٹ کورسز کروانے اور 51طالبات نے
مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کی نیت کی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کے 31 جامعات المدینہ
میں درجہ ثالثہ کی طالبات کے درمیان فیضان مدنی کام کورس مکمل ہوا۔ کم و بیش 726
طالبات نے شرکت کی۔ مختلف ذمہ داران ریجن، زون، کابينہ سطح اسلامی بہن نے مختلف
شعبہ جات کی تربيت کی گئی۔ مدنی کاموں کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے مدنی پھول سمجھانے و مسائل حل
کرنے کی کوشش کی گئی۔ طالبات نے خود کو
شارٹ کورسز، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھانے اور مدنی کاموں کے لئے پیش کیا۔
حیدرآباد
ریجن و زون میں کورس ’’ مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں حیدرآباد ریجن، حیدرآباد زون میں
کورس ’’ مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ 65 مقامات پر منعقد ہوا جن میں 800 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون کی
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کراچی ساؤتھ اور کراچی ایسٹ
زون کی علاقہ تا زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان و ریجن سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہنوں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوران مشورہ شارٹ کورسز کی اہمیت
بتاتے ہوئے مزید بہتر انداز سے کورسز کروانے اور اس شعبہ میں کمزوریوں کو دور کرنے
کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں
کے مسائل سن کر حل بھی دیا اور اس موقع پر
اسلامی بہنوں نے مزید بہتر انداز سے کام کرنے کی نیتیں بھی کیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کورس (مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد) کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس
مزید کروانے کے اہداف دئیے ، ٹیسٹ کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے مشورے لئے اورکابینہ
ذمہ داراسلامی بہنوں سے کارکردگی شیڈول لینے
کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں ڈیرہ اللہ یار زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔
حیدرآباد کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ و
ڈویژن کی تقرری مکمل کرنے،مدرسات کی تعداد
بڑھانے،ہر مہینے ایک کورس ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی کام بڑھانے کے حوالے سےاور کم از کم ایک ڈویژن میں کورس کروانے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ریجن
کےجامعات المدینہ میں عالمی نگران اسلامی بہن
کا تربيتی بیان
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن مشاورت شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں
زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہزارہ زون
کی ایبٹ آباد کابینہ میں کابینہ،ڈویژن،ذیلی اور شخصيات کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہزارہ زون کی ایبٹ آباد کابینہ
میں کابینہ،ڈویژن،ذیلی اور کچھ شخصيات کا مدنی مشورہ ہوا۔