اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسز کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون میں کورس ”جنت اور دوزخ کیا ہیں“ گوجرانوالہ زون میں 80 مقامات پر کروایا گیاجن میں16 درجے آن لائن ہوئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور، زون گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تشریف آوری ہوئی، حافظ آباد زون کی 8 مدنی کام زون ذمہ دار اسلامی بہن ، شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن اور حافظ آباد زون کی کابینہ و ڈویژن و علاقہ شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے اور ان کے علاوہ مدنی کام کی نیت کرنے والی نیو اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کام کرنے اور متعلقہ شعبے کے متعلق مدنی پھول حاصل کئے۔ ذمہ داریاں ڈکلیر ہوئیں ، مدنی تحائف بھی عطا فر مائے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور، زون گوجرانوالہ ، نارووال کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کابینہ ذمہ داراسلامی بہن  نے ڈویژن ذمہ داران کی نیو کورسز کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ڈویژن ذمہ دران نے مدنی مشورے میں شرکت کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کی لاہور شمالی  زون میں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی مجلس رابطہ کی ایک شخصیت سے ملاقات کاسلسلہ ہوا جس میں شخصیت اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میں قائم دارالسنہ کے جامعۃالمدینہ میں شارٹ کورسز کے تعارف پر مختصر بیان فرمایا۔ جامعۃالمدینہ کی اکثر طالبات نے شارٹ کورسز کا مدنی کام کرنے کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا اور شارٹ کورسز کروانے کی نیتیں کیں۔ آخر میں نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کو عالمی مجلس مشاورت نے تحائف سے بھی نوازا۔


خوشخبری  !!!

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28دسمبر 2020ء سے نیو کورس ”بیٹی کا کردار “ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔یہ کورس 3 دن پر مشتمل ہو گا ۔کورس کا دورانیہ1 گھنٹہ (یعنی 60 منٹ ) ہو گا ۔

اس کورس میں اسلام سے پہلے عورتوں کا مقام،بیٹی کی پرورش و تعلیم و تربیت کے اصول ،بچپن کی سادگی،بیٹی کی سلیقہ شعاری و ہنر مندی ، شرم و حیا،زینت کا بیان ،Self-protection نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔یہ کورس علاقہ سطح پر کروایا جائے گا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بمقام دارالسنہ ملتان میں مجلس شارٹ کورسز ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن، زون احمد پور شرقیہ،زون شجاع آباد،زون ملتان و زون مظفرگڑھ کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ملتان ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار،زون و کابینہ وڈویژن ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز اور زون سطح حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داران نے علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف عطا فرمائے اور اپنی زون میں شارٹ کورسز کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیت کی اورمعاون مفتشہ ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہن نے نیت عطا فرمائی۔

کابینہ و ڈویژن ذمہ داران نے فی علاقہ کورسز کروانے کے اہداف عطا فرمائے اور زون سطح مجلس حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس فیضان عمرہ اور کورس رفیق الحرمین اپنی زون میں کروانے کے اہداف پیش کئے۔ اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی و مدنی تحفے بھی پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، لاہور ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کی مختلف زون اور کابینہ شارٹ کورسز ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں آئندہ ہونے والے کورسز کے بارے میں معلومات دی گئیں ۔ تمام زون اور کابینہ ذمہ داران کو شارٹ کورسز کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حافظ آباد زون کی کابینہ میں طہارت کورس ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور مختلف شعبہ ذمہ داران سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنون کو طہارت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے طہارت کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے تاثرات بھی دئیے نیز مزید کورسز کرنے اور مدنی کام کرنے کی نیت پیش کی۔ کورس کے اختتام پر ذمہ داران نے ہر شعبے اور سنتوں بھرے اجتماع پر بھی کورس کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، لاہور ، جوہر ٹاؤن کابینہ، ڈویژن ٹھوکر میں جامعۃ المدینہ للبنات میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں طالبات، ذمہ داران اورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں نماز کے فرائض اور ” مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے“کے موضوع پر بیان ہوا اور علم دین سیکھنے کوملا، دعائے حاجات اجتماع کا اعلان بھی ہوا اور جدول بھی سمجھایا گیا۔

دسمبر میں ہونے والے کورس (بیٹی کا کردار) کی بھی تشہیر کی گئی اور تمام ذیلی حلقوں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 3 ڈویژنز میں بذریعہ کال مدنی مشورہ  لیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کے حوالے سے کورسز کی تعداد بڑھانے پر کلام کیا نیز ڈویژن فاروق آباد میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ، ڈویژن اقبال ٹاؤن شخصیات کے علاقے میں ”مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد“  ون ڈے سیشن کورس ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شخصیات نے مزید شارٹ کورسز کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں بھی کیں اور مدنی رسائل تحفۃً تقسیم کئے گئے۔