دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فی علاقہ دو مدرِسہ تیار کرنے کا ہدف دیا نیز نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحایف بھی دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن کشمور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شارٹ کورسز کروانے والی مدرسات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ ماہ کراچی ،حیدر آباد، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور اور اسلام آباد میں اسلامک ہیروز کورس منعقد ہوئے جن میں درجوں کی تعداد 1788 رہی جس میں شرکاء کی تعداد 31400 تھی ۔8868 نئی اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت علی ، حضرت عمر فاروق اعطم رضی اللہ عنھم اجمعین کے دور مبارک کا کچھ تذکرہ کیا گیا ۔ اسلام کے شیر کہلانے والے نورالدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات اور قیامت کی نشانیوں کی کچھ معلومات دی گئیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ کراچی ،حیدر آباد، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر بیٹی کا کردار کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں درجوں کی تعداد    2074 رہی اور بذریعہ کال درجوں کی تعداد 106 رہی ۔1822 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔11421 نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر تینتیس ہزار 354 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی اور کتاب پردے کے بارے میں سوال و جواب اٹھائیس ہزار 680 اسلامی بہنوں نے پڑھنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ایسٹ2 زون میں 57 مقامات پر اسلامک ہیروز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 863 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے درود پاک کی کثرت کرنے ، نمازوں کی پابندی کرنے ، جھوٹ سے بچنےکی نیتیں کیں۔ آخر میں کورس کے حوالے سے تاثرات دیتے ہوئے آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی بھی نیتیں کیں۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن لاہور، زون حافظ آباد ، کابینہ حافظ آبادمدنی ڈویژن کے علاقے عمر ٹاؤن میں ”طہارت کورس “ ہواجس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے طہارت کے اہم موضوعات وضو، غسل، تیمم، اسلامی بہنوں کے مخصوص مسائل، نجاستوں کے متعلق شرعی احکامات اور ناپاک اشیاء پاک کرنے کا طریقہ سمجھایا مزید LCD پر سلائیڈز کی پریزنٹیشن بھی کی گئی۔

کورس کے آخری دن شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مقامی اسلامی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے وسیع پیمانے پر ہونے والے دینی کام اور مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے عظیم دینی کام کو سراہا اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر دو گھر دعوت اسلامی کے دینی کام کیلئے بھی پیش کئے گئے۔ایک اسلامی بہن نے اپنا گھر ہر آنے والے شارٹ کورس کیلئے پیش کردیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے8زون کے197 مقامات پر کورس ”اسلامک ہیروز “کا انعقاد کیا گیا جن میں 4037 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

3698اسلامی بہنوں نے آئندہ ہونے والے شارٹ کورسز کرنے کی نیت کی جبکہ 3595اسلامی بہنوں نے 313بار درود ِپاک پڑھنے کی نیت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون شاہ پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و مشاورت کے ساتھ ساتھ ریجن نگران ، کفن دفن ریجن ذمہ دار اور اصلاح اعمال ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کے  شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور جنوبی زون میں بذریعہ اسکائپ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون اور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زکوٰ ۃکے متعلق علم دین سکھانے والے کورس پر کلام ہوا۔کورس کروانے کے لئے مدرسات کی تربیت اور ٹیسٹوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ مزید کورس کی تشہیر پر بھی کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ  کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

کتاب تجہیز و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ میں 2 مقامات پر فیضان ِنماز کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کے شرائط و فرائض سمیت پاکی اور ناپاکی کے مسائل بھی سکھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال تمام زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 12 فروری سے شروع ہونے والے کورس ”فیضان زکوة“ کے نکات سمجھائے ساتھ ہی کورس کی نیتیں بھی بتائیں۔ مُدرِّسہ(ٹیچر) کے ٹیسٹ کے لئے نام بھی طلب کئے گئے۔