دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں کراچی ایسٹ زون 2 میں علاقہ سطح پر تقریباً 61 مقامات پر”فیضانِ معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار211 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔