اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاک شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبہ کےکام احسن انداز میں کرنے کےحوالےسےنکات فراہم کئے اور ملتان ریجن کے زون ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،اور احمد پور شرقیہ  کی تقرریوں کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے جلد تقرری مکمل کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز و شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن شرقی گفٹ کالج اور گورنمنٹ ہائی ا سکول جلالپور بھٹیاں میں ون ڈے سیشن A night jouney کا انعقاد ہوا جس میں کم پیش 60 طالبات نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”آقا کریم ﷺکے معجزہ معراج شریف“ کےحوالےسے معلومات فراہم کیں اور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پر طالبات نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ سینٹرل1 کابینہ گلشن کےعلاقہ بہادر آباد میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دارو ڈویژن ذمہ دار مع علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کےحوالےسے نکات بیان کئے اور ماہانہ کارکردگی بہتر بنانےکاذہن دیا نیز جہاں تقرری نہیں ہے وہاں تقرری کا ہدف دیا۔


کراچی بلدیہ کابینہ میں شعبہ شارٹ کورسز کا مدنی مشورہ

Tue, 16 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن کے چاروں علاقوں کی شارٹ کورسز ذمہ در اور مدرسات سمیت کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےA NIGHT JOURNEY ( شب معراج)کے حوالےسےاسلامی بہنوں کومعلومات فراہم کیں اور اس شعبے کے اہمیت و افادیت بتائی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے اور کروانے اور سالانہ ڈونیشن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا ذہن دیاجس پرذمہ در اسلامی بہنوں نے ان کاموں کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں دو دن کے رہائشی مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کوئٹہ زون ذمہ داراور ان کے ساتھ شعبہ شارٹ کورسز کراچی کی دیگر زونز اور شارٹ کورسز کی پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے شارٹ کورسز کے تحت ہونے والےدینی کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کیلئے مدنی پھول دئیے نیز عالمی ، پاک و ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کونکات دیئے۔


  اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کابینہ میں 9 مقامات پر فیضانِ زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں تقریباً 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں مختلف سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو زکوۃ کےشرعی مسائل کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے زکوة کی اقسام ، مال تجارت کیا ہے؟، اس پہ زکٰوة کیسے ہوگی؟، زکٰوة کے مسائل اور زکوة نکالنے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی عطیات جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورس کے تحت پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں ون ڈے سیشن A Night Journey کورس کاانعقادہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اس کے علاوہ کابینہ بنگہ حیات کی مزید دو ڈویژن میں بھی اس کورس کاانعقادہواجس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کومعراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے بارئے میں معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن کابینہ میں”فیضان معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 ڈیفنس کابینہ میں”فیضان معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دی ایجوکیٹر اسکول پری پرائمری برانچ گزری اسکول کی اسٹاف نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کے علاقے شو مارکیٹ میں ون ڈے سیشن بنام واقعۂ معراج “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جامعۃالمدینہ للبنات کی معلّمہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شارٹ کورسز ذمہ دار ریجن تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ذمہ داراسلامی بہن نے شارٹ کورسز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائے مزید آنے والے کورسز کے متعلق تجاویز پیش کی ا ور احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں ROLE OF WOMEN کورس کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ایک عورت کا کردار بطور بیوی ، بطور بیٹی کس طرح ہونا چاہیئے کےحوالے سے نکات بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالےدینی کاموں میں عملی طور پرشامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتیں پیش کیں۔