دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 ڈیفنس کابینہ میں”فیضان معراج
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دی ایجوکیٹر
اسکول پری پرائمری برانچ گزری اسکول کی اسٹاف
نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
کراچی ساؤتھ
زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کے علاقے شو مارکیٹ میں ون ڈے سیشن بنام” واقعۂ معراج “
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کے علاقے شو مارکیٹ میں
ون ڈے سیشن بنام” واقعۂ معراج “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جامعۃالمدینہ للبنات کی معلّمہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور
مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز
رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ
کورسز کےتحت گزشتہ دنوں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شارٹ کورسز ذمہ دار ریجن
تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ذمہ
داراسلامی بہن نے شارٹ کورسز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائے مزید آنے والے
کورسز کے متعلق تجاویز پیش کی ا ور احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں ROLE OF WOMEN
کورس کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ایک عورت کا کردار بطور بیوی ، بطور بیٹی کس طرح ہونا چاہیئے کےحوالے سے
نکات بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونےوالےدینی کاموں میں عملی طور پرشامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں
نےاپنی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں لاہور
میں ناظرہ رہائشی کورس کی شرکا میں تربیت
کاسلسلہ ہواجس میں جنوبی لاہور
زون نگران اسلامی بہن نےکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دل لگا کر پڑھنے کاذہن دیااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کی
افادیت بتاکر کورس کے بعدبہترین انداز میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے صدیق آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں ملک و بیرون ملک شارٹ کورسز کی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
جس میں عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے
ملک و بیرون ملک کی شارٹ کورسزکی نگران
اسلامی بہنوں کو نکات برائے شارٹ کورسز کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس میں
کراچی ریجن تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے براہ ِراست جبکہ دیگر ریجنزکی شارٹ
کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے ریجن تا کابینہ و اراکین عالمی مجلس مشاورت اور
اوورسیز شارٹ کورسزکی پہلی سطح کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی شعبہ شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں بلدیہ کابینہ ڈویژن کے چاروں علاقوں کی شارٹ کورسز ذمہ دراسلامی بہنوں اور
مدرسات سمیت 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ کورسز کی کابینہ مشاورت نے A NIGHT JOURNEY(واقعہ سفر معراج)کے حوالے سے تربیت کی اور شارٹ کورسز شعبے کے
اہمیت و افادیت بتائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے اور کروانے اور
سالانہ ڈونیشن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا ذہن دیا جس پرذمہ دارسلامی بہنوں نے اپنی
نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی کی کابینہ لیاری موسی کالونی کے سلائی سینٹر
میں فیضان زکوٰة کورس کاانعقاد
اسلامی بہنوں کےشعبہ
شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کراچی کی کابینہ لیاری موسی
کالونی کے سلائی سینٹر میں فیضانِ زکوٰة کورس کاانعقاد ہوا۔ جس میں موسی کالونی کی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
شعبۂ رابطہ کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوزکوۃ کےشرعی احکام
کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے زکوٰة کس پرفرض ہے؟،شرعی فقیر کی تعریف اور
زکٰوة کے متعلق دیگر معلومات دئی نیز راہ ِخدا میں خرچ کرنےکے فضائل بتاتےہوئے غسل میت سیکھنے کی ترغیب
دی جس پر اسلامی بہنوں نے دعوت ِاسلامی
کےدینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینے کی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں”عشرۂ
مبشّرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے کورس میں صحابی کی تعریف اور عشرۂ مبشّرہ
صحابۂ کرام کا تعارف پیش کیا نیز عشرۂ
مبشّرہ کے متعلق احادیث مبارکہ بیان کیں۔آخر میں کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں
کےشعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن کے ساؤتھ سینٹرل زون کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں فیضانِ مدینہ شارٹ
کورسز کی ذمہ دار سلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوکورس
کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کےحوالےسےنکات بتائے اور کورسزکے مقام کی متعین
کی جس میں دو علاقہ اور مدرسات کے نام متعین
کئےاورآئندہ کے اہداف بتائےجس پرذمہ
داراسلامی بہنوں نے اپنی نیت کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں فیضان ِزکوة کورس کیلئے تربیتی سیشن کاسلسلہ
ہواجس میں حافظ آباد زون کی 6 کابینہ
اور شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح مفتشہ معلمہ نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کوکورس کروانے کے حوالےسےاہم نکات بتائےاوراسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے زکوٰة
و عطیات کے بارے میں سوالوں کے جوابات بتائے
جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے فیضان زکوة کورس ٹیسٹ دینے اور کورس کروانے کی نیت
کااظہار کیا۔
کراچی کوئٹہ جناح ڈویژن جناح روڈ پولیس لائن میں
بیٹی کے کردار کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورس کے تحت کراچی ریجن کے زون کوئٹہ کابینہ کوئٹہ جناح ڈویژن جناح روڈ پولیس لائن میں
3 دن کے بیٹی کے کردار کورس کا انعقاد ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔