اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  ملتان ریجن میں90 مقامات پر فیضانِ زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا جن میں علاقہ سطح پر 1891 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زکٰوة کی حکمتیں بتانے کے ساتھ ساتھ وڈیو کلپ کے ذریعے زکٰوة نکالنے کاطریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر 489 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہارکیا جبکہ 366 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی نیت کی مزید 477 نے آئندہ ہونے والےشارٹ کورس کرنے کی نیت کااظہارکیا۔

اسی طرح مظفر گڑھ زون میں اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو فیضانِ تلاوت قرآن کورس کےحوالے سے نکات بتائے