اسلامی بہنوں کے  شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور جنوبی زون میں بذریعہ اسکائپ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون اور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زکوٰ ۃکے متعلق علم دین سکھانے والے کورس پر کلام ہوا۔کورس کروانے کے لئے مدرسات کی تربیت اور ٹیسٹوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ مزید کورس کی تشہیر پر بھی کلام ہوا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ  کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

کتاب تجہیز و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ میں 2 مقامات پر فیضان ِنماز کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ، نماز کے شرائط و فرائض سمیت پاکی اور ناپاکی کے مسائل بھی سکھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال تمام زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 12 فروری سے شروع ہونے والے کورس ”فیضان زکوة“ کے نکات سمجھائے ساتھ ہی کورس کی نیتیں بھی بتائیں۔ مُدرِّسہ(ٹیچر) کے ٹیسٹ کے لئے نام بھی طلب کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، لیاقت آباد کابینہ،  ڈویژن عزیز آباد میں لیڈیز کی مشہور مارکیٹ مینا بازار میں ”بیٹی کا کردار“ کورس ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ سطح اسلامی بہن نے شرکت کی و کورس کروایاکم و بیش 15 شاپ کیپرز اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، علم دین حاصل کرنے مزید کورسسز کرنے اور کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے دعوت اسلامی کے کاموں کو سراہتے ہوئے اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون ، جوہر ٹاؤن کا بینہ، ڈویژن ٹھوکر ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں محلے کی نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کے  شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور جنوبی زون میں بذریعہ اسکائپ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون اور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زکوٰ ۃکے متعلق علم دین سکھانے والے کورس پر کلام ہوا۔کورس کروانے کے لئے مدرسات کی تربیت اور ٹیسٹوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ مزید کورس کی تشہیر پر بھی کلام ہوا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ  کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

کتاب تجہیز و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام تمام اسلامی بہنوں کے لئےون ڈے سیشن بنامA Night Journeyمرتب کیا گیا ہے جس کی مدت01دن اور دورانیہ ایک گھنٹہ 30منٹ (90منٹ)ہے۔یہ کورس یکم مارچ 2021ء کو بذریعہ اسکائپ منعقد کیا جائے گا۔

کورس کی خصوصیات: واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات، رجب المرجب کےفضائل مع عبادات وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

کورس میں داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی ڈویژن/ کابینہ/زون ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔

اسلامی بہنوں  کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان ، شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں زون ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں فیضان زکوۃ کورس کے نکات سمجھائے گئے۔زون ذمہ داران نے کورس فیضان زکوۃ فی علاقہ دو کورسز کے اہداف دئیے۔حب العربیہ کورس کا فالواَپ کیا گیا۔ مزید مقررہ تاریخ پر کورس کی کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن حیدر آباد،  زون سکھر ، لاڑکانہ، کھوٹکی ، کشمور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا علاقہ اور شارٹ کورس کروانے والی مدرسہ و مفتشہ نے شرکت کی ۔ مدنی مشورے کی پیشگی تیاری کے لئے ریجن حیدر آباد شارٹ کورسز ذمہ دار کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ بھی کیا گیا۔ 

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، لاڑکانہ زون ، ڈویژن مھڑ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آف مھڑ میں شعبہ ٔتعلیم کی کوششوں سے ” بیٹی کا کردار “کورس کروایا گیا جس میں ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی الله کی نعمت ہے، حیا عورت کا زیور ہے اور جائز اور ناجائز اعمال کے بارے میں بیان کیا گیا۔کورس کے اختتام پر شرکا کو ذہنی آزمائش کوئز ایپلی کیشن اور القرآن کریم ایپ کا تعارف پیش کیا گیا جس پر ٹیچرز اور طالبات نے انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی نیتیں کیں۔