دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن کابینہ میں”فیضان معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔