دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کے علاقے شو مارکیٹ میں ون ڈے سیشن بنام واقعۂ معراج “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جامعۃالمدینہ للبنات کی معلّمہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔