اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کابینہ میں 9 مقامات پر فیضانِ زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں تقریباً 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں مختلف سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو زکوۃ کےشرعی مسائل کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے زکوة کی اقسام ، مال تجارت کیا ہے؟، اس پہ زکٰوة کیسے ہوگی؟، زکٰوة کے مسائل اور زکوة نکالنے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی عطیات جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔