دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کروانے کے اہدف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔