اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پشاور زون میں کابینہ،ڈویژن اور ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آئندہ ہونے والے کورسز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور کورسز اور کورسز کروانے کے دوران پیش آنے والے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی گئی۔

مجلس حج و عمرہ کے لئے رفیق الحرمین کورس ذمہ داران میں کروانے کا ہدف لیا تاکہ حج و عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں کی تربيت کی جاسکے۔ اس کورس میں تمام ذمہ داران نے داخلہ لیا۔

مدنی مشورے کے بعد شخصيات اجتماع میں بیان کے ساتھ شارٹ کورسز کے آغاز کا ذہن دیا گیا آئندہ ہونے والے کورس مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کروانے کا ذہن دیا اور مزید کورسز کروانے کی نیتیں کی گئیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں 193 مقامات پر  ’’تین دن کا جنت و دوزخ کیا ہے؟‘‘ کورس منعقد ہوئے جن میں 2477 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں لی گئیں۔ 2261 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت پیش کی جبکہ 2113 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   نواب شاہ زون اور میر پور خاص زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا علیحدہ علیحدہ مدنی مشورہ ہوا جن میں علاقہ تا ریجن شارٹ کورسز ذمہ دارا اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز آنے والےکورسز کی تیاری ،مسائل پرگفتگو،تقرر اور آنےوالے کورس اور مدرِسہ کےلئےاہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گڈاپ زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اپنی زون میں کورسز بڑھانے کا ذہن دیا گیا ۔ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔ نیو کورس" جنت دوزخ کیا ہے" کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام احمد پور شرقیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اور زون ذمہ دار شارٹ کورسز نے شرکت کی۔

ریجن و ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہن کو تقرری کے اہداف دئیے نیز کورسز منعقد کروانے اورنیو مدرسات تیار کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ ذمہ داران اور تقریبا 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کے کورس’’جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کے بارے میں بتایا اور کورس میں شرکت کی ترغیب دی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی زون، سخاوی کابینہ، خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن میں’’جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مکمل کرایا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے مزید ایسے کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ8 مدنی کاموں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

جس میں شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ کی ذمہ داران کو متفرق کورس مل کر کروانے کا ذہن دیا اور اہداف دئیے گئے نیز ہفتہ وار تحریک اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وصول کرنے کو مضبوط کرنے ,کارکردگی فارم سمجھانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچهی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ ِاکتوبر2020ء میں گوجرانوالہ زون میں 80 مقامات پر”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں سے 16 درجے آن لائن ہوئے۔ ان کورسز میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے یہ کورس دلچسپی کے ساتھ کیا نیز ایسے متفرق کورس کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ ڈویژن سطح پر شارٹ کورس ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر بھی ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو لاہور جنوبی زون شاہ پور کابینہ کی  شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن سمیت زون مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزکابینہ پر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی گئی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام لاہور جنوبی زون میں مختلف مقامات پر مختلف شارٹ کورسز کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔  گزشتہ دنوں تمام زون مشاورت کو بذریعہ اسکائپ ”جنت کا راستہ کورس“ کروایا گیا۔

نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ اب یہ کورس ہر سطح کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کروایا جائے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام14 اکتوبر 2020ء کو جنوبی زون سخاوی کابینہ خیبر بلاک اقبال ٹاؤن میں”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ یہ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نے کروایا۔