اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر2020ء میں ملک و بیرون ملک سے پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، فیصل آباد ، ملتان، لاہور ، حیدرآباد ، کراچی )، ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ، آسٹریلیا، ملائشیا ، امریکہ، کینیڈا ، ماریشس ، مزوزو ، زیمبیا ، ملاوی ،کینیا ، بیلجئم ، اسپین ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، نیوزی لینڈ، چائنہ، ساؤتھ کوریا ، بوٹسوانا ، ایران ، ترکی ، یواے ای ، مصر میں مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے 16 مختلف کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، زندگی پرسکون بنائیے، فیضان تجوید و نماز ، اسلامی کی بنیادی باتیں ، طہارت کورس ، کفن دفن ، کورس جنت اور دوزخ کیاہے؟ ، فیضان مدنی کام کورس ، حسنِ کردار ، تفسیر سورۂ نور کورس، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ، فرض علوم کورس ، کورس فیضانِ ایمانیات، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد ، مفتاح الجنہ ، تربیت ِ اولاد کورس) کا 1ہزار349 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 26ہزار370اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔