12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں لاہور ریجن میں شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن  نے آنے والے کورس ( بیٹی کا کردار) کے نکات
سمجھانے کے لئے  مدنی مشورہ  لیا جس میں لاہور شمالی و جنوبی اور ہزارہ زون کی
ذمہ داراسلامی بہن  نے اپنی کابینہ ذمہ
داران کے ساتھ شرکت کی۔
 کورس کے نکات سمجھائےگئے، اہداف لئے کہ 18 دسمبر کو کابینہ ذمہ داران ڈویژن
سطح کی اسلامی بہنوں کیساتھ انہی نکات پر ٹیلیفونک اجلاس لے، ڈویژن کی ذمہ داران
22 دسمبر کو(بیٹی کا کردار) کورس کروانے والی مدرسات کی تربیت فرمائیں گی، جس سے
کورس بہترین طریقے سے کروانے میں مدد ملے گی اور ذمہ داران تک مدنی پھول بھی
پہنچائے جائیں گے۔
            Dawateislami