دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  جولائی 2020ء چکوال زون میں ’’ طہارت کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔شرکاء کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے و دیگر اشیاءپاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا گیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام جولائی 2020ء سیالکوٹ زون میں ایک مقام پر’’ طہارت کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے و دیگر اشیاءپاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا گیا۔

تمام اسلامی بہنوں کے لئے مجلس شارٹ  کورسز (اسلامی بہنیں) نے” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “مرتب کیاہے جو کہ میں07 اگست 2020ء سے شروع کروایا جارہا ہے ۔یہ کورس پاکستان میں علاقہ سطح پر ہوگا جبکہ بیرونِ ملک ڈویژن سطح پر ہو گا۔ اس کورس کی مدت 05 دن ہے جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

خصوصیات : اس میں، سورۂ رحمٰن کا بامحاورہ ترجمہ اور تفسیر پڑھائی جائے گی۔

مقاصد : اللہ پاک کی رضا ، عوام میں تفسیر صراط الجنان کی مدد سے محبتِ قراٰن میں اضافہ اور روزانہ تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کی نیت لی جاسکے ۔

کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت : تمام اسلامی بہنوں کےلئے۔تو جلدی کیجیئے کہیں دیر نہ ہوجائے

داخلے کے لئے رابطہ : اسلامی بہنیں اپنی ڈویژن/ کابینہ/زون ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام بھکاری کلاں میں ”طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں وضو ،غسل ،تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام ، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام چوآسیدنشاہ میں ”حسن کردار کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں مختلف امور پر تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام چکوال کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہانہ کارکردگی فارم کے فِل کرنے میں کمزوریوں کودور کرنے، زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے،ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شعبہ ذمہ داران کی خود اور دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت کرنے اورکروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پشاور زون میں” طہارت کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو ،غسل ،تیمم کا طریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام ، مستعمل پا نی ، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں” طہارت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اختتام پر ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مختلف زون سے 42 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیئے جبکہ 39اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی بھی حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 5اگست2020ء  سے فیضان قراٰن کورس آن لائن بذریعہ اسکائپ (تمام اسلامی بہنوں ) کے لئے شروع ہو گا۔

اس کورس کے نصاب میں تجوید(مکمل مدنی قاعدہ)، چھ کلمے،ایمانیات،منتخب سورتیں اور فقہ شامل ہے۔کورس میں داخلہ کی خواش مند اسلامی بہن کے لیے عمر کم از کم 15 سال،قومی زبان لکھنا پڑھنا آتی ہو اور مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم از کم 12 ماہ ہو۔اس کورس کا دورانیہ روزانہ 2 گھنٹے علاوہ اتوار ہو گا۔

کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرما ئیں۔

Ib.darulsunnahpak@dawateislami.net


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کراچی ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بروز منگل 14 جولائی 2020 تمام زون مشاورت کا مد نی مشورہ لیا جس میں’’ نیو کورس سورہ رحمن ‘‘کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا اسکے علاوہ مفتشات و مدرسات کے ٹیسٹ،مدرسات کی تعداد جمع کرنے ،مدنی خبر دینے اور ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اسکے اہداف بھی دیے گئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں طہارت کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں 809 اسلامی بہنوں کو شرکت کی سعادت حاصل ہے۔ اس کورس کے23 درجے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ52 جاری ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ،پاکی ناپاکی کے احکام،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان،اس کے علاوہ کپڑے و دیگر اشیاءپاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نیو کورس سورہ رحمٰن کے مدنی پھول پر کلام کیا نیز مفتشات و مدرسات کے ٹیسٹ،مدرسات کی تعداد جمع کرنے ،مدنی خبر دینے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔