19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن
میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور شجاع آباد زون کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملتان
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور متقرق شارٹ کورسز کے حوالے سے نکات پیش کئے نیزکورسز
کے لنک بنانے کا ہدف اور کورسز کے مدنی کاموں کا فالو اپ کرنے کے حوالے سے کلام
کیا۔ اس موقع پر ریجن سطح کی شب و روز ذمہ
دار اسلامی بہن نے بھی مدنی خبریں دینے کے
نکات پیش کئے۔