اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام تین دن پر مشتمل تربیتی کورس”مفتشات تیار کیجئے “ کا انعقاد کیا گیاجس میں تقرری ٹیسٹ برائے شارٹ کورسز معاون مفتشات کے نصاب کی تیاری کے حوالے سے اہم نکات اور شرعی مسائل کے حوالے سے راہنمائی کی گئی۔ اس کورس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کورس کے آخر میں اسلامی بہنوں نے مفتشہ ٹیسٹ دینے کی نیت فرمائی اور ٹیسٹ و تربیتی مراحل میں کامیاب ہونے کی صورت میں روزانہ 2گھنٹے مجلس شارٹ کورسز کے تحت ٹیسٹ لینے اور نیو مدرسات کی تربیت کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت لاہور جنوبی زون میں اسکائپ لنک پر تربیتی اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنون نے شرکت کی۔بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آنے والے طہارت کورس میں اسلامی بہنوں کو آسانی فراہم کرنے ، علم دین کو آسانی سے سمجھنےکے بارے میں گفتگو فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام سیالکوٹ زون میں ”حسن کردار کورس“کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کورس میں 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ 


دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی  شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اسلام آباد ریجن واہ کینٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور چھ کابینات شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔مدنی مشورے میں کورسز کی تعداد بڑھانے، مدرسات کی تیاری کروانےاور ان کی تعداد بڑھانےکے لئے ٹیسٹ دلوانے، مفتشات تیار کرنے، ذمہ دار ان کی تقرریوں، ماہانہ کارکردگی جمع کروانے اور اپنے اپنے ڈویژن ذمہ داران سے کارکردگی وصول کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان کمنگ نیو کورس کی اپڈیٹ دی نیز طہارت کورس کے مین پوائنٹ پہ تربیت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 25جون 2020ء کو حیدرآباد میں مفتشات ٹیسٹ کی تیاری کرنے والی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ریجن ذمہ دار شارٹ کورسز نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں سےکورس مفتشات تیار کرنےکے حوالے سے فیڈ بیک لیا اور ان کو 15 دن میں تیاری کرکے ٹیسٹ دینے کی نیت کروائی نیز ٹیسٹ مفتشہ کے ذریعے روزانہ کچھ موضوعات کی تیاری کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 22جون 2020ء کوکشمور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حیدر آباد ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز کی تعداد بڑھانے،مدرسات کی تیاری کروانے اور ان کی تعدادا بڑھانے کے لئے ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا زون شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز میں ہونے والے ٹیسٹ کے بارے میں رہنمائی کی نیزاسلامی بہنوں سے مدنی عطیات کی اپڈیٹ لی ،اس وقت جاری کورسز پر مشورے مسائل پر غور وفکر ہوا اور اس کے علاوہ ذاتی مطالعے کے ہدف بھی دئیےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس      شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ زون کی 6 کابینہ میں” فیضان تلاوت کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔یہ کورس بالمشافہ 38 مقامات پر ہواجبکہ 32 مقامات پر آن لائن کروایا گیا۔ اس کورس میں 572 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جس کی تفصیل درج ذیل ہیں:

کم وبیش 185 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت فرمائی ۔

کم وبیش 212 عطاریہ بننےکی نیت فرمائی جبکہ 60 اسلامی بہنوں نے طالبہ ہونے کی نیت فرمائی۔

372 اسلامی بہنوں نے علم دین حاصل کرنے کی نیت سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت فرمائی۔

کم وبیش 460 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون میں بذریعہ اسکائپ ”فیضان عمرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عمرہ کا طریقہ اور اس سے متعلق دیگر مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا اور آئندہ شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس      شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام کراچی ریجن کی گوادر زون میں” مفتاح الجنہ کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کورس 5مقامات پر کروایا جا رہا ہےجن میں تقریباً53 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز، وضو اور غسل کے درست طریقے سے متعلق معلومات دی جارہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے   زیر ِ اہتمام15جون 2020ء کو سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ شارٹ کورسز کی حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز کی تعداد بڑھانے ،مدرسات کی تعداد بڑھانے کے لئے ٹیسٹ دلوانےاور تقرریاں کرنے کے اہداف دئیے۔