
اسلامی
بہنوں کی مجلس مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میں طارق روڈ کے علاقے میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا ۔ جامعات اور مدارس کے لیے ہونے والے ٹیلیتھون میں
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء اور اہل خانہ نے اپنی نیتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن پینسرہ
کابینہ کی سدھار ڈویژن میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران اسلامی
بہن اور مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی تمام ر یجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا مجلس بیرون ملک کی رکن مجلس شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا
جائزہ لیا اورریجن کی اسلامی بہنوں کو زون سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے
۔
زون شجاع
آباد کابینہ میلسی ڈویژن جہانیاں میں زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات اجتماع میں شرکت

صوبہ
پنجاب ، ملتان زون کی کابینہ خانیوال کی
ڈویژن سرائے سدھو میں محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ،
صوبہ پنجاب ، ملتان زون کی کابینہ خانیوال کی ڈویژن سرائے سدھو میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان پنجاب ، زون وہاڑی کی کابینہ بورے والہ میں محفل میلاد کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور شخصیات خواتین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے محبتِ مصطفےٰﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد کابینہ
میں 11 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس
رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد
کابینہ میں 11 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر شخصیات
خواتین نے شرکت کی۔
زون نگران، کابینہ
نگران، زون مشاورت اور کابینہ مشاورتوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقے کے
فضائل و برکات بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دو اہم شعبے مدرستہ المدینہ اور جامعۃ
المدینہ کا تعارف پیش کیا۔
اجتماعات کے اختتام پر مبلغات دعوتِ اسلامی نے اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نےہاتھوں ہاتھ 13 یونٹ جمع کروائے
اور 49 یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام کراچی رنچھوڑلائن شو مارکیٹ میں محفلِ
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس
مشاورت، کابینہ نگران، مشاورتوں اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے” اختیارات مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور
محفلِ نعت مین شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے نیز ٹیلی
تھون میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 6 یونٹ جمع کروائے جبکہ مزید 36 یونٹ کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن بلاک 8 میں محفل نعت کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے”آقا کریم ﷺ کی شان اور میلاد منانے کی
برکتوں“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو جامعات
المدینہ اور مدارس المدینہ میں ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے لئےرقم جمع
کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نے ٹیلی تھون کے لئے5 یونٹ دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس
رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ڈیفنس
فیز 2 میں ایک شخصیت کے گھر سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے” سرکارﷺ کی صورت مبارکہ “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے
میں بریف کرتے ہوئے جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں شخصیات خواتین نے 26 یونٹ دینے کی نیت کی
جبکہ اہل خانہ نے 3 یونٹ دینے کی نیت کی۔ اجتماع کے آخر میں بنت عطار سلمھا الغفار کی
بھی شرکت ہوئی اور آپ نے دعا بھی کی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشن معمار کابینہ میں
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیزٹیلی تھون کے لئےڈونیشن
جمع کروانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام صدر کابینہ کراچی میں ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کے گھرمحفل نعت کا
سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹراورمخیر اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔