دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام4 دسمبر2020ء کو کراچی ساؤتھ زون کھارادرکابینہ علاقہ پنجاب کالونی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش کر کے اسلامی بہنوں کو دینی کام میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن  میں بذریعہ اسکائپ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و ریجن مشاورتوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر محفل نعت، سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مشورے وغیرہ میںSOPS کا خاص خیال رکھا جائے، ماتحت سے رابطے مضبوط ہوں، مدنی مشورے میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا ، باصلاحیت اسلامی بہنوں کے نام دئیےجائیں جو گھر بیٹھے بھی وقت دے سکتی ہوں تاکہ دین کے کاموں میں معاونت و آسانی ہو۔مزید یہ کہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شامل ہونے، شارٹ کورسز کرنے/کروانے اور ای رسید اکاؤنٹ بنوانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  راولپنڈی کی سٹی کابینہ میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس بات کی ترغیب دلائی کہ جو زندگی رہ گئی اس کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں میں گزارا جائے نیز شارٹ کورسز کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبربروز بدھ    پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ریجن نگران کے ساتھ ’’ نکات برائے ہفتہ دعائے حاجات ‘‘ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبر2020 بروز بدھ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق ِ اکبر کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور اجتماع کے آخر میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی’’6 لاکھ26ہزار1سو 30رہی‘‘


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ء کو  کھارادر کے ڈویژن نیاآباد میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی مزید ذمہ داران کو حب جاہ سے بچنے کا ذہن دیا گیا نیز 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ بہترین کارکردگی کے لئے اہداف بھی دئیے گئے اور ذمہ داران کو جدول پر عمل کرنے پر تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 دسمبر بروز منگل نگران عالمی مجلسِ مشاورت  نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مسز گورنر سندھ، MPA اور دیگر خواتین شخصیات سے ملاقات کی ۔

دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا، بالخصوص مدرسۃ المدینہ، دارالمدینہ اور شارٹ کورسز کے حوالے سے بتایا گیا،تفسیر کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور دعوتِ اسلامی کی کُتب و رسائل بالخصوص معرفۃ القرآن، کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب اور اسلامی بہنوں کی نماز تحفۃً پیش کی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت یکم دسمبر2020 بروز منگل   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ عمر فاروق میں محفل نعت میں شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’ صحابہ کرام علیہم الرضوان کا عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے عشقِ رسول میں زیادہ سے زیاد درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے اور بالخصوص نمازوں کی پابندی کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس کا زون کراچی ایسٹ، کابینہ لیاقت آباد،ڈویژن عزیز آباد میں اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت  کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثِ پاک کے اوصاف سے متعلق بیان ہوا اور اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔


دعوت اسلامی کے تحت25  نومبر بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاک دفتر للبنات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ دفتر ی نظام پر اجلاس لیا جس میں پاکستان نگران اور پاک دفتر للبنات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ اجلاس میں پاک دفتر للبنات کے موجودہ دفتری نظام اور پاکستان انتظامی کابینہ آفس کے دفتری نظام پر کلام ہوا۔ پاک دفتر للبنات کے دفتری نظام کو بہتری کی طرف لانے کے لئے باہمی مشاورت کی گئی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داران نے شرکت کی ۔کابینہ نگران نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو  بزرگان دین کی اطاعت، احساس ذمہ داری اور خوفِ خدا کے بارے میں بتاکر اپنانے کا ذہن دیا۔

جن شعبہ جات پر ذمہ داران مکمل نہیں انہیں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے احساس ذمہ داری کے ساتھ مدنی کام کرنے کی نیتیں کیں۔