
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ء کو کھارادر
کے ڈویژن نیاآباد میں کابینہ نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی مزید ذمہ
داران کو حب جاہ سے بچنے کا ذہن دیا گیا نیز 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ بہترین
کارکردگی کے لئے اہداف بھی دئیے گئے اور
ذمہ داران کو جدول پر عمل کرنے پر تحائف بھی دئیے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 1 دسمبر بروز منگل نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ
داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مسز گورنر سندھ، MPA
اور دیگر خواتین شخصیات سے ملاقات کی ۔

دعوت اسلامی
کے تحت یکم دسمبر2020 بروز منگل پاکستان
نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ عمر فاروق میں محفل نعت میں شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’ صحابہ کرام علیہم الرضوان کا عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے عشقِ رسول میں زیادہ سے
زیاد درود شریف پڑھنے، نیک اعمال کرنے اور
بالخصوص نمازوں کی پابندی کی ترغیب دلائی۔
زون کراچی
ایسٹ، کابینہ لیاقت آباد،ڈویژن عزیز آباد میں اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس کا زون کراچی ایسٹ، کابینہ لیاقت
آباد،ڈویژن عزیز آباد میں اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثِ پاک کے
اوصاف سے متعلق بیان ہوا اور اچھی اچھی نیتیں
کروائی گئیں۔
پاکستا ن
کے شہر راولپنڈی میں پاکستان نگران کا پاک دفتر للبنات کی اسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے تحت25 نومبر بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاک دفتر للبنات کی
اسلامی بہنوں کے ساتھ دفتر ی نظام پر اجلاس لیا جس میں پاکستان نگران اور پاک دفتر
للبنات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی ۔ اجلاس میں پاک دفتر للبنات کے
موجودہ دفتری نظام اور پاکستان انتظامی
کابینہ آفس کے دفتری نظام پر کلام ہوا۔ پاک دفتر للبنات کے دفتری نظام کو بہتری کی طرف
لانے کے لئے باہمی مشاورت کی گئی ۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا
ذیلی ذمہ داران نے شرکت کی ۔کابینہ نگران نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں
کو بزرگان دین کی اطاعت، احساس ذمہ داری
اور خوفِ خدا کے بارے میں بتاکر اپنانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 بسم اللہ سٹی
میں ایک گیسٹرو سرجن کے گھر محفل میلاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بیرونِ ملک میں جہاں لاک ڈاؤن ہے وہاں دعائے حاجات کا ون ڈے سیشن اجتماع منعقد کروانے
کا ذہن دیا نیز جہاں جہاں اجتماعات ہوں گے وہاں SOPS کے
تحت ہوں اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور شمالی زون
میں شب و روز ذمہ دار شعبہ بین الاقوامی
امور کی رکن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں ریجن نگران نے سرجانی کابينہ میں ڈویژن و علاقہ نگران اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ جن علاقوں اور گوٹھوں میں مدنی کام نہیں وہاں دین
کا کام کرنے کے اہداف دئیے گئے۔ مزید رسالہ کرکردگی بڑھانے کے اہداف دئیےآخر میں ریجن
مشاورت کے گھر محفل نعت میں شرکت کی و بیان کیا۔ گناہوں سے بچ کر اللہ کی نعمتوں
کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کے علاقے
سولجر بازار میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن نگران سمیت دیگر ذمہ داران اور
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک علیہ الرحمہ‘‘ کی سیرت کے موضوع پر بیان کیا۔ شرکا کو
ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئےزندگی گزارنے، اپنی اولاد کی شریعت کے مطابق تربیت کرنے
کا ذہن دیا مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن نگران اسلامی بہن نے صدر کابينہ کے علاقہ گارڈن میں مدنی مشورہ لیا
جس میں جملہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی
تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بہتر
انداز میں کام کرنے کا ذہن دیا آخر میں ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے۔