دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 دسمبر2020ء کو کورنگی 36G میں گیارھویں شریف کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اولیائےکرام کے اختیارات“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ والوں کے طریقۂ کار کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔