
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
لاہور زون میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔لاہور جنوبی زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار
اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی کی لیاقت
آباد کابینہ کے ڈویژن شریف آباد اور عزیز آباد میں مدنی حلقوں کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی کی لیاقت آباد
کابینہ کے ڈویژن شریف آباد اور عزیز آباد میں
مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن سمیت
کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کے لئے
جذبہ کی اہمیت پر بیانات کئے جبکہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی کام کرنے کے
حوالے سے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
کراچی ریجن میں اکتوبر 2020ء میں
ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی
کاموں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں اکتوبر
2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اکتوبر
2020ء میں انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی
ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :541
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
:12ہزار548
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 17ہزار888
تعداد
مدرستہ المدینہ بالغات: 1ہزار305
مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :13ہزار954
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 1ہزار995
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :56ہزار647
ہفتہ وار علاقائی دورہ(
شرکاء مدنی دورہ کی تعداد) : 5ہزار400
تعداد
ماہانہ مدنی حلقے کی تعداد: 122
ماہانہ تربیتی مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 4ہزار350
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :905
کراچی ایسٹ زون لانڈھی کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون لانڈھی
کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
کراچی ایسٹ زون لیاقت آبادکابینہ
بلاک 4 میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے
کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون لیاقت
آبادکابینہ بلاک 4 میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ایک ذمہ
دار کو اپنا کردار ستھرا رکھنا چاہیئے اس
پر مدنی پھول دیئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر ڈویژن لاہور میں ماہانہ
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
لاہور ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی
بہنوں کومدنی مرکز کی اطاعت کرتے ہوئے مدنی
کاموں کو بڑھانے اور دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی۔



دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مشاورت
و مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جس میں بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورفیضان عشق رسول مسجد کے لئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن
دینے ، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے
اورمدنی مذاکرہ کے وقت سب کاموں سے فارغ ہوکر یکسوئی سے مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
کراچی کورنگی ساڑھے5 نمبر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ
نگران اسلامی بہن نے ”سیرت رسول ﷺ“
کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
راولپنڈی میں پاک دفتر للبنات کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اوراچھے انداز میں تمام شرعی و تنظیمی اصولوں کو پیشِ نظر رکھ کر دفتری کام کرنے کا ذہن دیا، شعبہ کارکردگی میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے
سے دفتری عملے کی تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔