دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام07 دسمبر2020ء کو  لاہور جنوبی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران نے”حبِّ جاہ“ کے موضوع پر بیان کیااور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اس سے بچنے کے مختلف نکات عطا فرمائے نیز کارکردگی شیڈول نیچے سطح تک مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ جات کے دینی کاموں میں مزید اضافہ و بہتری کا ذہن دیا۔