
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور شمالی زون
میں شب و روز ذمہ دار شعبہ بین الاقوامی
امور کی رکن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں ریجن نگران نے سرجانی کابينہ میں ڈویژن و علاقہ نگران اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ جن علاقوں اور گوٹھوں میں مدنی کام نہیں وہاں دین
کا کام کرنے کے اہداف دئیے گئے۔ مزید رسالہ کرکردگی بڑھانے کے اہداف دئیےآخر میں ریجن
مشاورت کے گھر محفل نعت میں شرکت کی و بیان کیا۔ گناہوں سے بچ کر اللہ کی نعمتوں
کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کے علاقے
سولجر بازار میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن نگران سمیت دیگر ذمہ داران اور
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک علیہ الرحمہ‘‘ کی سیرت کے موضوع پر بیان کیا۔ شرکا کو
ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئےزندگی گزارنے، اپنی اولاد کی شریعت کے مطابق تربیت کرنے
کا ذہن دیا مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن نگران اسلامی بہن نے صدر کابينہ کے علاقہ گارڈن میں مدنی مشورہ لیا
جس میں جملہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی
تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بہتر
انداز میں کام کرنے کا ذہن دیا آخر میں ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کے ڈویژن
آگرہ تاج میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن و علاقہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔ بتایا گیا کہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر کے کس
طرح مزید دین کا کام بڑھایا جا سکتاہے نیز مدنی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ
لیا گیا اور بہترین کار کردگی کے لئے اہداف دئیے گئے۔



دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی D.H.A میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی خصوصیت کے ساتھ نگران
عالمی مجلسِ مشاورت شریک ہوئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاہور شاہ پور کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور خصوصیت کے ساتھ لاہور
زون نگران اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ ڈویژن بابر
مارکیٹ میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن و علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت تقریبا 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
مالیات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”
غوث اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم و بیش5 لاکھ72ہزار776اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت زون
نگران نے شخصیات اجتماع میں شرکت کی۔
زون نگران
نے صورت مصطفی ﷺ اور فضائل صدقات کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف
پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔