
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کے 6 ڈویژنز میں مدنی حلقوں کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم وپیش 338 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
سطح، ریجن سطح، کابینہ اور ڈویژن نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے، روزانہ رسالیہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے
اعمال جائزہ لینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ
شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران
عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ایسٹ ، کابینہ کھارادر،علاقہ ٹاور کے ذیلی حلقے”کلامِ شہید“ کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

17دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون پسرور کابینہ کے ڈویژن کنگرہ میں اسلام آباد ریجن نگران نے اسلامی
بہنوں کے 8 دینی مدنی کاموں کے آغاز کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 8دینی کاموں کا مختصراً طریقہ کار سمجھاتے ہوئے ان دینی کاموں کو تنظیمی پالیسی
کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں اور دوہفتہ وار اجتماع نیز ایک ذیلی حلقے میں
ماہانہ اجتماع شروع کرنے کی نیت بھی کی ۔

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنون شو مارکیٹ کے
علاقے بکرا پیڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں ذمہ داران کو حب جاہ سے بچنے کا ذہن
دیااوردینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اس کی تربیت کی نیز ذمہ داران کو بہترین کار کردگی کے لئے اہداف دئیے اور اچھی کار کردگی پر ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران اسلامی
بہن نے اطراف فیصل آباد کابینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعائے صحت حاجات کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ بہتر کارکردگی دینے پر نکات فراہم کیے گئے مزید
مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا
۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020 ءبروز اتوار جامعۃ المدینہ کنگ سہالی میں
گجرات زون نگران اسلامی بہن نےگجرات زون
کامدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
گجرات زون
نگران اسلامی بہن نے حب جاہ کے موضوع پر بیان
کیا۔اسلام آباد ریجن نگران نے کابینہ و ڈویژن نگران کو کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی
کاموں کو وقت دینے کی ترغیب دلائی۔مختلف دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے
ہوئے اہداف بھی دئیے نیز بہتر کارکردگی پر
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ اہتمام28 دسمبر 2020ء سے
کراچی میں قائم دار السنہ للبنات میں 30 دن کا آن لائن فیضان قراٰن کورس کا آغاز
ہو رہا ہے جس میں وہ تمام اسلامی بہنیں یہ کورس کر سکتی ہیں جو پڑھنا لکھنا جانتی
ہوں، عمر تقریبا 18 سال ہو،مدنی ماحول سے وابستگی کی مدت کم سے کم 12 ماہ ہو۔
کورس میں مکمل مدنی قاعدہ،شش کلمے،تجوید و قراة
کے ساتھ منتخب سورتیں،ایمانیات،اسلامی بہنوں کی نماز کا مکمل طریقہ مع عربی نماز
سمیت بہت کچھ سیکھایا جائے گا۔
حدیث پاک میں ہے تم میں بہترین وہ ہےجو قراٰن سیکھے
اور دوسروں کو سکھائے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اسپیشل چائلڈ کے زیر
اہتمام پچھلوں دنوں بلدیہ کابینہ میں گلستان سکینہ اکیڈمی میں شعبہ اسپیشل اسلامی
بہن ریجن اور کابینہ سطح نے وزٹ کیا۔
ادارے کی ہیڈ سے ملاقات کی۔ہیڈ نے بچوں سے ملوایااور اپنے ادارے کے حوالے سے
معلومات دیتے ہوے بچوں کےلئے دینی ٹیچر فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔نیز ادارے کی سربراہ کو
کتاب تحفے میں دی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام14 دسمبر2020ء کو کراچی
پاکستان بازار میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن، علاقہ نگران
اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں احساس ذمہ داری کے
حوالے سے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور باطنی بیماری ”حبِّ
جاہ“کی مذمت بیان کرتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کی ترقی کے
لئے مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
لانڈھی میں کابینہ مشاورت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کی سیرت و واقعات“ کے موضوع پر بیان کیا اور
محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یار
خان زون ک میں رحیم یارخان کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن نگران و ذیلی حلقہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔