دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میراں حسین زنجانی کابینہ اور شاہدرہ مرید کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے بیان کیا نیز آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔