اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی شب و روز ریجن سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے جھنگ زون کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب و روز کا تعارف پیش کیا اور شب و روز ویب سائٹ کے بارے میں بتایا اور اوپن بھی کروائی گئی ۔ شب و روز کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور روزانہ مدنی خبر دینے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے والی خبروں کو پڑھنے اور منسلک اسلامی بہنوں کو پڑھانے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لیاقت آباد کابینہ کے 125 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں تمام ذیلی حلقوں میں کم و بیش 4275 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعائے حاجات اجتماع میں سنتوں بھرا خصوصی بیان ہوا اور اسکے ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے دورانِ اجتماع اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور اسکے علاوہ مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی کیں اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،  زون بہاولپور کے علاقے چشتیاں میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون نگران سمیت زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 8 مدنی کاموں کے کارکردگی فارم سمجھائے گئے نیز سافٹ ویئر کارکردگی کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔تمام کابینہ اور ڈویژنز کے اہداف مقرر کئے گئے۔تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کو پورا کرنے کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں ملک و بیرون ملک سے اسلامی بہنوں کی 658  مدنی خبریں اپلوڈ ہوئیں جس میں بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی 309 خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی اور پاکستان کی اسلامی بہنوں کی 349 خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 6لاکھ78 ہزار600اسلامی بہنوں کی رسالہ” شانِ رفاعی“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام کورنگی نمبر 2 کی ڈویژن کی تمام ذمہ داران کا زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کی تربیت کی گئی اور دینی کاموں میں درپیش مسائل سن کر حل بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے گزشتہ دنوں ایک شخصیت اسلامی بہن کے انتقال پر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ  محفل نعت میں شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے انفرادی کوشش کر کے ہا تھوں ہا تھ اچھی نیتیں کروائیں ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت کا ریجن فیصل آباد، زون جھنگ اور جڑانوالہ کی اسلا می بہنوں کےساتھ مد نی مشورہ ہوا جس میں گنا ہوں سے بچ کر دینی کام کر نے،تقرری مکمل کرنے ،ہفتہ وار رسائل کی مطالعہ کارکردگی دینے اوراجتماع شریک اسلامی بہنوں کی تعداد بڑ ھا نے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلس مشاورت کاریجن لا ہور زون شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی اسلا می بہنوں کے درمیان مد نی مشورہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کے دینی کام کے ساتھ تعاون ،فو ٹو کا پی کے اخر جات بچا نے کا طریقہ اورگھر اور دینی کام کو منظم کر نے کے طریقے پر بات چیت ہو ئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ اور زون ذمہ داراسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کو مضبوط کرنے، تمام شعبہ جات سے مدنی خبریں وصول کرنے نیز مدنی خبر تحریر کرنے کا فارم سمجھایا گیا، ذمہ داران کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی اور حوصلہ افزائی بھی فرمائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن،  کابینہ شو مارکیٹ جامعۃ المدینہ میں دعائےصحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا مانگنے کی فضیلت اور اس کے آداب بیان کئے اور دعائے صحت اجتماع میں دعا مانگی۔ تعویذات دئیے اور مزید اورادعطاریہ کےبستہ پر جانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے شرکت کی۔