دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے جملہ تنظیمی مدنی پھول بیان فرمائے ، مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی جانب سے تنظیمی مسائل پیش کئے جس کے حل کے لئے عالمی مجلس مشاورت نگران اور پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول عطا فرمائے۔

رکنِ شوریٰ ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حب ماہ کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے تمام شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی اور چھ سالہ اہداف کا جائزہ لیا۔

مدنی مشورے کے دوسرے دن پاکستان نگران اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔پاکستان دفتر للبنات میں شعبہ مسائل و تجاویز اور سافٹ ویئر نگران اسلامی بہن کی ورکنگ کے حوالے سے تعارف اور New organization chart پیش کیا گیا۔

ڈویژن تا ریجن سطح نگران مع مشاورتیں تقرری مکمل کرنے ، پاک سطح شعبہ ذمہ داران کو رہ جانے والی زون میں شیڈول مکمل کرنے، زون تا ڈویژن نگران کی آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے شرکاء اجلاس نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لیئے۔آخری میں ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لانڈھی نمبر 3 پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ایمان کی حفاظت اور فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا ۔شرکا پر انفرادی کوشش بھی کی جس میں سے پانچ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ایک اسلامی بہن نے درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی ساڑھے 3 میں چاليسویں کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا نیز صبر کے فضائل بھی بیان کئے۔ دعوت اسلامی کے ماحول سے منسلک ہونے کی نیتیں بھی کروائی گئی۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم ہوئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ایسٹ کے علاقے لیاقت آباد کے ڈویژن سپر مارکیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بنت عطار سلمہاالغفار نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں بنت عطار سلمہا الغفار نے اعلانات کئے جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اس دوران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں ، اجتماع کے آخر میں بنت عطار سلمہا الغفار نے دعا بھی کروائی۔


دعوت ِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ایک اسلامی بہن کی عیادت کی ۔ اس میں عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار ، ریجن سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اور فیصل آباد زون نگران بھی ہمراہ تھیں۔


دعوت ِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کے شہر فیصل آباد زون، رضا آباد ڈویژن کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے تربیت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرنے کرتے ہوئے شرکا کو تربیت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

دعوت ِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد زون، رضا آباد ڈویژن کی جملہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے درس و بیان کے مدنی حلقے لگانے ، مزید دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور آخر میں ٹیلی تھون کارکردگی پر حوصلہ افزائی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں اورنگی کے ڈویژن قذافی میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن قذافی کی 8 دینی کاموں کی علاقہ نگران اور مختلف شعبوں کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں ذمہ داران کو احساس ذمہ داری اپنانے کا ذہن دیا ۔ دوران تربیت ذمہ داران کو 8 دینی کاموں اور اسکے علاوہ دیگر دینی کاموں کو بہترین انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی نیز آخر میں ذمہ داران نے دینی کاموں کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن  کا ڈیرہ الہ یار کا شیڈول بنا جس میں انہوں نے سبی کابینہ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے فوائد پر بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔شعبہ جات کی تقریاں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں ”V. I. P Ladies Jym“ میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں جم کی اونر اور ممبرز نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مکتبہ المدینہ کے مختلف رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء بروز جمعرات جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن جھنگ صدر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پردے کے بارے میں بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو پردے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورکارکردگی شیڈول نیچے سطح تک وصول کرنے ، ہر ماہ مدنی مشورے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی، کچھ تقرریاں ہوئیں مزید تقرریوں کے اہداف دئیے گئے نیز مختلف شعبوں کے دینی کاموں میں مزید بڑھوتری کس طرح کی جائے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔