دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، فیصل آباد میں مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان
مجلس مشاورت نگران مع شعبہ مشاورتوں اور تمام ریجن نگران نے
شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے جملہ تنظیمی مدنی پھول بیان فرمائے ، مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی جانب سے تنظیمی مسائل پیش
کئے جس کے حل کے لئے عالمی مجلس
مشاورت نگران اور پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول عطا فرمائے۔
رکنِ شوریٰ
ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حب ماہ
کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئے تمام شعبہ جات کی سالانہ کارکردگی اور چھ سالہ اہداف کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے
کے دوسرے دن پاکستان نگران اور عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی تربیت کی ۔پاکستان
دفتر للبنات میں شعبہ مسائل و تجاویز اور سافٹ ویئر نگران اسلامی بہن کی ورکنگ کے حوالے سے تعارف اور New
organization chart پیش کیا گیا۔
ڈویژن تا ریجن
سطح نگران مع مشاورتیں تقرری مکمل کرنے ،
پاک سطح شعبہ ذمہ داران کو رہ جانے والی زون میں شیڈول مکمل کرنے، زون تا ڈویژن نگران کی آٹھ دینی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے شرکاء
اجلاس نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لیئے۔آخری میں ذمہ داران کی اچھی کارکردگی
پر تحائف پیش کئے۔