17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ،میر پور ساکرو کابینہ کے مختلف ذیلی
حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 1500 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے اسباب
بیان کئے۔مزید متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے اور یا سمیع کا ورد بھی کروایا گیا
اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے اچھے
تاثرات دئیے دعوت اسلامی سے محبت کا اظہار
کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے
کی نیتیں کیں۔