دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لیاقت آباد کابینہ کے 125 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں تمام ذیلی حلقوں میں کم و بیش 4275 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعائے حاجات اجتماع میں سنتوں بھرا خصوصی بیان ہوا اور اسکے ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے دورانِ اجتماع اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور اسکے علاوہ مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی کیں اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔