دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 جنوری 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن فیصل آباد کی جامعۃُ المدینہ ، مدرسۃُ المدینہ ، دار ُالمدینہ ، فیضان آن لائن اکیڈمی کی تمام سطح کی اہم ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں گناہوں سے بچ کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ کچھ نہ کچھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی اور بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغات اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کر کے تحائف دیئے گئے ۔