دعوت اسلامی کے تحت 5 دسمبر2020ء بروز ہفتہ     پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ہزارہ زون و کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو نئی ڈویژن میں مدنی کام کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریوں اور نئی ڈویژن میں مدنی کام کرنے کے اہداف لئے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 5 دسمبر2020ء بروز ہفتہ    پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شعبہ فیضان ِ مرشد کی اسلامی بہنوں کا ’’نکات برائے ہفتہ دعائے حاجات ‘‘ پر مدنی مشورہ لیاجس میں پاک سطح ،ریجن و زون سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ٹیلی تھون کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور موجودہ حالات میں دینی کاموں کو آن لائن کرنے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے کراچی کے علاقے الہلال سوسائٹی عسکری پارک پرانی سبزی منڈی نگرانِ شورٰی کی خالہ کے سوئم میں شرکت کی جس میں شہید کا درجہ کس کس کو نصیب ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا گیا اور آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی ساڑھے پانچ میں کابينہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے ’’کامیابی کوشش کرنے والوں کو ملتی ہے‘‘ اس موضوع سے متعلق تربیتی نکات پیش کئے ۔ ذمہ داران کو مدنی کاموں کی تحریک میں شامل ہونے اور اسے بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز شعبہ جات کے نکات بر وقت ذمہ داران تک پہنچانے اور نہ پہنچانے کے نقصانات بھی بتائے گئے اسی سلسلے میں اہداف بھی دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون نگران نے کابینہ میاں میر کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ داران نے اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ فارم سمجھایا۔ مدنی مذاکرہ سب ذمہ داران کو دکھانے کے اہداف دئیے گئے نیز تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ شاہدرہ مریدکے کا مدنی مشورہ لیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز باقاعدہ مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں زون نگران نے پہاڑ پور کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقرریاں پوری کرنے، منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی لسٹیں تیار کرنے کے اہداف دئیے گئے نیز ہر ماہ مدنی مشورہ لینے، کارکردگی شیڈول نیچے سطح تک وصول کرنے، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  میاں میر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور کَچھ ڈویژن کی ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورٹیلی تھون میں نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی، مدنی کاموں کے اہداف دئیے، شب وروز کی مدنی خبریں دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز زون مشاورت نے اپنے شعبہ کے فارمز اور تقرری کے اہداف لئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  پہاڑ پور کابینہ ڈویژن ڈھوتد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے شب و روز کے نکات سمجھائے اور تقرریوں کے اہداف دئیے نیز شب و روز ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے خود کو شعبہ شب و روز کے کاموں کےلئے پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام4 دسمبر2020ء کو کراچی ساؤتھ زون کھارادرکابینہ علاقہ پنجاب کالونی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش کر کے اسلامی بہنوں کو دینی کام میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن  میں بذریعہ اسکائپ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و ریجن مشاورتوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر محفل نعت، سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مشورے وغیرہ میںSOPS کا خاص خیال رکھا جائے، ماتحت سے رابطے مضبوط ہوں، مدنی مشورے میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن دیا ، باصلاحیت اسلامی بہنوں کے نام دئیےجائیں جو گھر بیٹھے بھی وقت دے سکتی ہوں تاکہ دین کے کاموں میں معاونت و آسانی ہو۔مزید یہ کہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ میں شامل ہونے، شارٹ کورسز کرنے/کروانے اور ای رسید اکاؤنٹ بنوانے کا ذہن دیا۔