دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور جنوبی زون نگران نے شیخوپورہ کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زون مشاورت ، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیکھنے کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئےذمہ داران نے مدنی کام بڑھانے، جدول وقت پر دینے اور ٹیلی تھون کی کارکردگی مزید بہتر بنانےکی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران،پشاور زون نگران،ہزارہ زون نگران اور کابینہ زون نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور ٹیلی تھون کی کارکردگی بڑھانے کی کوشش کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نےگلگت بلتستان زون نگران اور کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کاموں کا فالو اَپ کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران نے مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے تقرری کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب لالہ موسی میں زون اورریجن سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون، اسلام آباد ریجن، جہلم چکوال زون اور واہ کینٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی پاکستان سطح کی ذمہ دارا سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی مکتبۃالمدینہ کا سا مان آرڈر کروانے کے مدنی پھول پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے شہر دادو زون کی ایک اسلامی بہن نے استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی نیت سے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لیے 10 یونٹ اور کچھ رقم پیش کی اور اسکے ساتھ ساتھ اسلامی بہن نے ایک پلاٹ کے کاغذات بھی دینی کاموں کے لیے دعوت اسلامی کو پیش کئے ۔

 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گلگت بلتستان کی زون نگران اسلامی بہن سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو درست قراٰن کریم پڑھنے اور روزانہ تلاوت قراٰن پاک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور شمالی زون میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور شمالی زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے رسالہ ’’سیٹی بجانے کے احکام‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔ پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’سیٹی بجانے کی احکام‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی’’5 لاکھ65ہزار3سو 33رہی‘‘

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   گلشن پی۔آئی۔بی کالونی میں ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں بنت عطار سلمہا الغفار اور کثیر اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی حلقے میں 3 اسلامی بہنوں نے مدنی برقع بھی پہنا آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی انفرادی کوشش کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 نومبر 2020ء کوفیصل آباد ریجن  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد اور اوکاڑہ زون کی کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا اور ٹیلی تھون کے اہداف پورے کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 نومبر 2020ء بروز اتوارفیصل آباد ریجن چنیوٹ کابینہ ڈویژن سٹلائیٹ ٹاؤن میں اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

چنیوٹ کابینہ نگران نے اسلامی بہن نے” سیرتِ سیدناغوث پاک رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ ذکرو نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔