دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ریجن نگران نے ماہانہ کارکردگی کی سافٹ وئیر میں درست انٹری کرنے پر کلام کیااور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر کلام کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ ٹیلی تھون کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اکتوبر 2020ء میں فیصل آباد ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار209

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 845

روزانہ امیر اہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 ہزار 765

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:540

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5 ہزار 304

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار 367

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24 ہزار 566

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار 772

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد:76

ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار 743

وصول ہونے والی نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:3 ہزار 293 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہورریجن کی ہزارہ زون و کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں شخصیات اجتماع کا فولو اپ کیا گیا اور جن ڈویژن میں ابھی تک شخصیات اجتماعات منعقد نہیں کئے گئے انہیں اہداف دیئے گئے ۔

ٹیلی تھون یونٹ کارکردگی کا فالو اپ کیا گیا ،تقرریوں اور نئی ڈویژن میں مدنی کام کے آغازکے اہداف دئیے گئے،کارکردگی کے نظام کو مظبوط کرنے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   پاکستان نگران نے لاہورریجن کی ہزارہ زون و کابینہ نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شخصیات اجتماع کا فولو اپ کیا گیا اور جن ڈویژن میں ابھی تک شخصیات اجتماعات منعقد نہیں کئے گئے انہیں اہداف دیئے گئے ۔

ٹیلی تھون یونٹ کارکردگی کا فالو اپ کیا گیا ،تقرریوں اور نئی ڈویژن میں مدنی کام کے آغازکے اہداف دئیے گئے،کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ریجن نگران اسلامی بہن نے ریجن مشاورتوں و زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔ عدل و انصاف کے موضوع پر بیان کیا۔ اہم نکات دیتے ہوئے بتایا کہ ذمہ دار اسلامی بہن کو کیسا ہونا چاہئے مزید یہ کہ ٹیلی تھون کے سلسلے میں ہونے والے شخصیات اجتماعات کی مضبوط پلاننگ کرنے پر کلام کیا۔

آخر میں ٹیلی تھون، ای رسید اور ریجن تمام زون میں جدول بنانے کا ذہن دیا۔ مدنی مذاکرہ سننے اور اس کی کارکردگی بروقت دینے کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہزارہ زون کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور زون نگران نے  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دی گئی نیز ٹیلی تھون کوشش تیز کرنے کی ترغیب دی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان کی زون نگران  اسلامی بہن نے زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔ ٹیلیتھون کے اہداف دئیے گئے۔ شخصیات اجتماع کروانے اور خوب ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا۔ مزید مدنی برقع،تقسیم رسائل اور محفل نعت کارکردگی بہتر کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سکھر زون، جیکب آباد کابینہ میں سلطان کوٹ اور شکار پور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا ٹیچر اوردیگر  شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جیکب آباد کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ7 یونٹ جمع کروائے۔ ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ سونے کی بالیاں اتار کر راہ خدا میں دے دی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میر پور خاص زون ،  جھڈو کابینہ ، ڈویژن کوٹ غلام محمد میں کابینہ سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کوٹ غلام محمد کے علاقوں کی تقرری مکمل کروائی گئی مزید ٹیلیتھون کا ذہن دیا گیا ۔اسلامی بہن کے سوئم کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان فرمایا جس میں آخرت کی تیاری کا ذہن دیا ۔ اہل خانہ کومرحومہ کے لیے خوب ایصال ثواب کرنے کے لیے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

بیان کے آخر میں اہلِ خانہ اور ماحول سے منسلک ڈاکٹرز ، ٹیچرز اور دیگر اسلامی بہنوں کو نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور بالخصوص ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  چنیوٹ کابینہ ڈویژن عثمان آباد میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں ایک اسلامی بہن کے شادی کے سلسلے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے”پیارے آقاﷺ کی سیرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو

شادیوں میں کی جانے والی غیر شرعی رسومات کی نشاندہی کرواکر ان سے بچنے کی ترغیب رلائی نیز شریعت کی مطابق شادی کرنے کا ذہن دیا۔