دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی  گلشن بہادر آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ جس میں کابینہ و ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے عدل و انصاف کے موضوع پر تربیتی نکات بیان کئے اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا نیز انہیں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آبادریجن راولپنڈی زون  کے علاقہ ٹینچ میں شخصیات اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ”صورتِ مصطفیٰ ﷺ مع صدقہ کے فضائل“کےموضوع پر بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آبادریجن راولپنڈی زون  کے علاقہ قاسم مارکیٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے”آقا ﷺ کا نیکی کی دعوت کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  اسلام آبادریجن علاقہ پینڈورہ سید پور روڈمیں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی زون مشاورت نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم پُر کرکے وقت پر جمع کروانے، تقابلی جائزہ و کمی بیشی کی وجوہات تحریر میں دینے، تقرریوں کو پورا کرنےاورتقرری و تبدیلی کے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون کےلئے انفرادی اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان نگران ، ریجن نگران اور کورسز ذمہ دار عالمی سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تربیت کی نیز نیو کورس بنام”اسلامک ہیروز“ کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔ کورس میں بہتری کے لئے کیا کیا ہونا چاہیے اور اس کورس کو انگلش میں بھی کروانا ہے نیز بیرون ملک میں اس کورس کو کروانا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شو مارکیٹ میں ڈویژن نگران اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا  جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے”اختیارات مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صابر پیا کلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم و بیش 5 لاکھ98ہزار408 اسلامی بہنوں نے رسالہ”صابر پیا کلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلیتھون کے مدنی پھولوں کے مطابق عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شخصیات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن  کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی اہمیت بیان کی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن عثمان آباد میں لنک کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان اجتماع میں شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کا ذہن بھی دیا۔ شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون ، پہاڑ پور کابینہ ، چشمہ ڈویژن کے ایک ذیلی حلقے میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور شمالی زون، کابینہ ہربنس پورہ کے ذیلی حلقہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔