دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   پاکستان کے شہر لالہ موسی میں اسلام آباد ریجن کا دودن کا رہائشی مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں رکنِ عالمی و پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ داران، رکنِ بیرون ملک عالمی سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار ، اسلام آباد ریجن کی کابینہ تا ریجن سطح نگران اور اصلاح اعمال ، کفن دفن ، ڈونیشن بکس ، مکتبۃ المدینہ ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی مختصر جھلک ملاحظہ ہو

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن تا کابینہ سطح نگران و شعبہ ذمہ داران کو تقرریاں مضبوط کرنے ، ماہانہ کارکردگی بر وقت دینے، ماہانہ مدنی مشورے مضبوط کرنے اور حاضری کومزید بہتر کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

پاک سطح اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے نکات سمجھائے، شعبے کی کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

پاک سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شریک اسلامی بہنوں کے درمیان شعبے کی کارکردگی پر کلام کیا ذمہ داران کو شعبے کا ٹیسٹ دینے کے حوالے سے تیار کیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار نے مدنی مشورہ لیا۔ شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے ، تقرریاں مکمل کرنے ، ہر ماہ تقسیم رسائل کرنے کے حوالے سے اہداف لئے اور ہفتہ وار اجتماعات کے بیانات کی کتاب جلد اول ، دوم اور سوم کےمطالعے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

رکنِ عالمی و پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شرکت کی جس میں شرکاء مدنی مشورے کو علاقائی دورہ کے نکات کے مطابق علاقائی دورہ کرنے کا ذہن دیا نیز درست کارکردگی دینے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔

پاک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شرکامدنی مشورے کو شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے ، ادارے پر ذمہ داران مقرر کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔