دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کی کابینہ نگران  اسلامی بہن نےمدنی مشورہ کیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دوران مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور اہم نکات دیتے ہوئےکہا ذمہ دار کو اعتماد میں لے کر کام کیجئے اور سب سے یکساں تعلقات رکھئے اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے ذریعہ دعوت اسلامی کا کام بڑ ھے تو اپنا اخلاق اور کردار اچھا بنائیے۔

بیان کے بعد ہفتہ وار رسالے کی کار کردگی پر کمزوری اور شیڈول وقت پر جمع کروانے کے متعلق کلام کیا نیک اعمال کی وصولی میں اضافہ کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی تقرری کے لیے ہاتھوں ہاتھ کوائف بھی لئے گئے۔ اسلامی بہنوں سے مزید اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی گئیں۔