22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن
میں بذریعہ اسکائپ نگران اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران و ریجن مشاورتوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور اہم نکات دیتے ہوئے بتایا
کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر محفل نعت، سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مشورے وغیرہ میںSOPS کا خاص خیال
رکھا جائے، ماتحت سے رابطے مضبوط ہوں، مدنی مشورے میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کا ذہن
دیا ، باصلاحیت اسلامی بہنوں کے نام دئیےجائیں جو گھر بیٹھے بھی وقت دے سکتی ہوں
تاکہ دین کے کاموں میں معاونت و آسانی ہو۔مزید یہ کہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو
علاقائی دورہ میں شامل ہونے، شارٹ کورسز کرنے/کروانے اور ای رسید اکاؤنٹ بنوانے کا
ذہن دیا۔